اینڈی مرے فتنس مسائل کے باعث فرانس کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹرفائنل سے دستبردار ہو گئے

منگل 28 مارچ 2017 18:53

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ فرانس کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ کوارٹرفائنل سے دستبردار ہو گئے۔ برطانیہ اور فرانس کے درمیان ٹائی 7 سے 9 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرے کہنی کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اسی انجری کے باعث مرے نے میامی اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ برطانوی ٹیم کے قائد لیون سمتھ نے مرے کی عدم دستیابی کو ٹیم کیلئے بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ٹیم فرانس کے خلاف ٹائی میں ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے کینیڈا کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:53:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :