بلوچستان کے ابتر حالات مزید کسی تصادم کو برداشت نہیں کرسکتے،سینیٹر سردار فتح محمدمحمدحسنی

کہیں قطری شہزادے کے شکار کی آڑ میں یہاں کے قبائل میں تصادم نہ ہوجائے،چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی ریلوے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وچیرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے ریلوے سینیٹر سردار فتح محمدمحمدحسنی نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے شکار جیسے اہم معاملے پر سینیٹر روزی خان کاکڑ ،سینیٹر عثمان کاکڑ اور سینیٹر الیاس بلور نے سینٹ میں توجہ دلائو نوٹس پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ایک وفاقی وزیر بلوچستان کے آباد قبائل کو دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں۔

بلوچستان کے مخدوش حالات کے پیش نظر یہاں پہلے سے حالت ابتر ہیں جو مزید کسی تصادم کو برداشت نہیں کر سکتے کہیں ایسا نہ ہو کہ قطری شہزادے کی شکار کی آڑ میں یہاں کے قبائل میں تصادم نہ ہو ۔ توجہ دلائو نوٹس میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے وزیر قانون زاہد حامد کو اس معاملے پر مکمل تفصیلات حاصل کرکے جامع رپورٹ پیش کریں وزیر اعظم کے باہر ملک کے آنے کے بعد انھیں اس معاملے پر تفصیلی معلومات فراہم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تاکہ اس اہم معاملے کو زیادہ طول نہ دیا جاسکے۔ او رمزید لوگوں کی عزت نفس کو مجروع نہ کیا جائے ایک متنازعہ وفاقی وزیر جنہوں نے پی ایس ڈی پی کے فنڈ سے اربوں روپے خرد برد کردئیے ہیں۔ ان کا بھی شفاف تحقیقات کیا جائے اور خصوصی طور پر اس علاقے کا دورہ کرکے یہاں کے عوام خواہشات کے مطابق اس معاملے کو ڈیل کیا جائے۔وزیر اعظم متنازعہ وفاقی وزیر کو قطری شہزادے کے نماہندگی سے مخدوش کیا جائے ۔عنقریب نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا کو کہیں جہگوں کا دورہ کرا کر حقیقت کو سامنے لایا جائے گا ۔کہ کس طرح مقامی لوگوں کے جائیداد پر قبضہ کیا جارہا ہے اور کس طرح لوگوں کی عزت نفس کو مجروع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں