ڈی پی اوہنگونے عہدے کاچارج سنبھال لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 20:38

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔موصوف اس سے قبل ایس پی (سی ٹی ڈی) کوہاٹ ریجن اور متعدد مقامات پر پیشہ ورانہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کے تبادلے کے بعد ضلع ہنگو کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے باضابطہ طورپر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ احسان اللہ خان اس سے قبل ایس پی (سی ٹی ڈی) کوہاٹ ریجن اور مختلف اضلاع میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے چکے ہیں اور موصوف کا شمار ایماندار فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے۔ہنگو کے سماجی سیاسی حلقوں نے احسان اللہ خان کی بطور ڈی پی او ہنگو تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئی جی کے پی کے اور ڈی آئی جی کو ہاٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں