کرک، ڈیڈک چیئرمین نے 29 آبنوشی اسکیموں کیلئے 3کروڑ 20لاکھ89ہزار روپے کی منظوری دیدی

پیر 16 جنوری 2017 20:02

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان عرصہ سے بند29آبنوشی اسکیموں کیلئے 3کروڑ 20لاکھ89ہزار روپے کی منظوری دیکر فوری طور پر منصوبوں کو فگشنل کرانے کی ہدایت جاری کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے چالیس کے تحصیل کرک اور تحصیل بانڈہ دائودشاہ کے آبنوشی منصوبے جو محکمہ پبلک ہیلتھ نے تعمیر کئے تھے مختلف وجوہات کی بناء پر عرصہ دراز سے بند تھے منصوبوں میں آبنوشی منصوبہ کمانگر ، ڈھب ، عیسک چونترہ ، گل بانڈہ ، میر کلام ، ڈھب سینگنی ، کندوخیل ، یوسف خیل ، فہیم کورونہ ، ترخہ کہوئی ، سرے خواہ ، رحمت غنی کورونہ ،ڈھب بیگوخیل ، ڈھب پشتی خیل ، ڈھب حکیم خیل ، جندری حکیم خیل ، شہیدان ، تبی خواہ ، سپینہ بانڈہ ، بلند خیل ، صابر آباد ، بسمہ جان کورونہ ، دوڑہ الگڈہ ، مخ بانڈہ ، ترکی خیل ، نورا کلہ ، درگئی بانڈہ ، عیسک خماری ، بانڈہ دائودشاہ ، عیسک خماری ، نری پنوس ، ڈگرنری ، ڈگری نری نمبر دو ، گرگری ، رحمت آباد ، عید بادشاہ کورونہ ، رحمت آباد خالد عثمان کورونہ ، رحمت آباد خالد اقبال کورونہ ، ذیبی ڈیم آبنوشی سمیت اور دیگر منصوبے شامل جو بند پڑے تھے علاقہ مکینوں کیلئے پانی کی شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے ذاتی دلچسپی سے صوبائی حکومت کے سالانہ دوبارہ آباد کاری سیلاب سے متاثرہ فنڈز سے اے ڈی پی نمبر210/160994جاری کرکے وزیر اعلیٰ سے منظور ی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

گل صاحب خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بہت جلد کرک شہر کے عوام نلکا سسٹم کے ذریعے پانی فراہمی کا وعدہ پورا کرونگا اُنہوں نے کہا کہ سات عدد ٹیوب ویلز پر سولر سسٹم کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ آفس کے قریب اوور ہیڈ ٹینک سے شہر کو پانی فراہم کرونگا اُنہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ 10کروڑ روپے کا منصوبہ کڑوے پانی سے میٹھا پانی بنانے ریوس آرس موسیزز کا منصوبہ منظور ہوچکا ہے ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں