عیسک چونترہ میں شاکر کورونہ اور ڈیڑھ کلو میٹر 50لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل

بدھ 15 فروری 2017 23:33

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) عیسک چونترہ میں شاکر کورونہ اور ڈیڑھ کلو میٹر 50لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان ، چیف آف خٹکستان نور دراز خٹک سمیت عمائدین علاقہ کے ہمراہ باقاعدہ تحتی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کرلیا افتتاحی تقریب عوام علاقہ چونترہ کی ممتاز قدآور شخصیت ملک سی این جی کے چیف ایگزیکٹیو ملک اوویل بادشاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساڑھے تین سال اقتدار میں دو سال کی گیس رائلٹی وصول ہوئی میرے ترقیاتی منصوبے سابق صوبائی ویر میاں نثار گل کے دس سالہ کارکردگی سے دس گنا زیادہ ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ میاں نثار گل میرے خلاف کرپشن کا واویلا مچارہا ہے ابھی تک ایسا کوئی تحقیقاتی ادارہ باقی نہیں رہا جس میں میرے خلاف کرپشن کی شکایات نہ کی ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اورمیری دامن اورہاتھ صاف ہیں ابھی تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد گیس رائلٹی فنڈز دو ارب 73کروڑ ریلیز ہورہی ہیں جس سے حلقہ بھر میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرونگا اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مارچ میں کرک کا دورہ کرینگے ، آئل ریفائنری سے جنوبی اضلاع میں ایک نئے ترقیاتی دور کا ا ٓغاز ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جان عالم ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں