پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والے عمران خان سے نالاں ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی کے بانی اراکین عمران خان کوچھور کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے ہیں،وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا مردان میں تقریب سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والے عمران خان سے نالاں ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی کے بانی اراکین عمران خان کوچھور کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی کہہ رہے محمد نوازشریف اس ملک کیلئے ضروری ہیں،پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والے عمران خان سے نالاں ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی کے بانی اراکین عمران خان کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے بغیر شرط کے تحت آئے ہیں۔…(خ م)

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں