18جنوری کو قائد کشمیر سردار عتیق کا شایان شان استقبال کیا جائیگا ‘موجودہ حالات میں مسلم کانفرنس کے کارکنان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ریاست کے تشخص کی مضبوطی ، استحکام پاکستان اور دوقومی نظریہ کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل کی وفد سے بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) 18جنوری کو قائد کشمیر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا موجودہ حالات میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی مضبوطی ، استحکام پاکستان اور دوقومی نظریہ کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور میرپور کے عوام کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے میرپور کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم کو کبھی نہیں چھوڑیں گے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاء کو قائم رکھیں تقریب حلف برداری کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ا ن خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میںنائب صدر سٹی راجہ ارشد محمود، سیکرٹری سٹی ملک محمد اسحاق، ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری چوہدری نجابت حسین، پریس سیکرٹری مسلم کانفرنس سٹی میرپور جمیل احمد مغل یوتھ ونگ ایم ایس ایف کے نوجوان شامل تھے شکور احمد مغل نے کہا کہ18جنوری کو قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا میرپور شاندار استقبال کیا جائے گا جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں موجودہ حالات میں تمام کارکنان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ استحکام پاکستان، تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے اپنا کردارادا کریں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت اور مشن کی وارث سیاسی جماعت ہے جس نے الحاق پاکستان اور پاکستان کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کو مضبوط بنانا ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا پر چم تھامے منزل کی جانب گامزن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں