تیز رفتار مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

منگل 24 جنوری 2017 23:30

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار خاتون کوکچل دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسعود احمد اپنی بیوی روبینہ بی بی کے ہمرا ہ موٹرسائیکل پر چک چوک مرلے کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مسعود احمد کی اہلیہ روبینہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ نامعلوم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں