پاکپتن،جائیداد نام نہ کرنے پر بیٹے کا بوڑھے والد پر تشدد، مقدمہ درج

منگل 10 اکتوبر 2023 21:00

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2023ء) پاکپتن میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، بیٹے کا خون سفید ہوگیا جائیداد نام نہ کروانے پر ضعیف والد پرتشدد کیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے محلہ پیرکریاں کے رہائشی شہزاد نے سفاکیت کی انتہا کردی۔

(جاری ہے)

جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے اپنے ہی ضعیف والد کو لاتوں، مکوں ، اینٹوں اور کانچ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بیٹے کی باپ کو دھمکانے اور پھر لہو لہان کرنے کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئی۔والد کی مدعیت میں بیٹے شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بدبخت بیٹا اس سے قبل بھی باپ پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں