پاکپتن ،45ہزار کے عوض فروخت کی گئی بچی بازیاب،لواحقین کے حوالے

جمعہ 20 اکتوبر 2023 21:05

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2023ء) پاکپتن میں 45ہزار کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق 12سالہ لڑکی اغوا کے بعد 45ہزار روپے کے عوض فروخت کیا گیا تھا لیکن لاڑکانہ سے دو ماہ بعد لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچی کو فروخت کرنیوالی دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکرجسم فروشی کرواتا تھا۔مزید کہا کہ بازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردی گئی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں