ن ) لیگ نے پی پی 193 پاکپتن سے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دے دیا

جمعہ 12 جنوری 2024 17:03

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) بشریٰ بی بی کے داماد حیات مانیکا مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے، مسلم لیگ ن نے پی پی 193 پاک پتن سے فاروق مانیکا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی پی 193 پاکپتن سے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دے دیا، جبکہ عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا پی پی 193 سے ٹکٹ نہ لے سکے۔حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے، میاں حیات مانیکا بشریٰ بی بی کے داماد بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق عطا مانیکا نے 4 روز پہلے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں