ٓ پاکپتن ، شدید دھند سے ٹریفک کی روانی، حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

۳ پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) شہر اور گردونواح میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔حادثہ ترکھنی روڈ پر چکیاں والا سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ جہاں مرغیاں سپلائی کرنے والی وین لوڈر رکشہ سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت 40 سالہ زاہد ولد حشمت کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ سلمان ولد محمد اسلم اور 60 سالہ عبدالرزاق ولد صدر دین شامل ہیں ہیں،ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے نواحی گاؤں 66 ای بی کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں