پیر محل، سینکڑوں نفوس پر مشتمل ذوالفقار ٹائون میں طلبہ وطالبات کے لیے سکول بنایا جائے ، عوامی حلقے

جمعرات 19 جنوری 2017 18:41

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سینکڑوں نفوس پر مشتمل ذوالفقار ٹائون میں طلبہ وطالبات کے لیے سکول بنایا جائے تفصیل کے مطابق پیرمحل کی بستی ذوالفقار ٹائون جس کے اردگرد تین سے چار بستیاں جوکہ سینکڑوں نفوس پر مشتمل ہے مگر حکومت کا نعرہ تعلیم سب کے لیے کے نفی کررہا ہے جس میں طلبہ وطالبات کے لیے بھی اس دور میںکوئی سکول نہیں سیاسی سماجی شخصیت مشتاق احمد سعیدی، محمدانور بھٹی،چوہدری فیض محمد نے وفاقی وصوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ذوالفقار ٹائون میں طلبہ وطالبات کے لیے سکول بنایاجائے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں