پیر صاحب پگارا نے 22 سال بعد اپنے روحانی سفر میں لاکھوں مریدین و عوام کو زیارت کا شرف بخشا

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے 22 سال بعد اپنے روحانی سفر میں چک نمبر 10میں لاکھوں مریدین و عوام کو زیارت کا شرف بخشا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نی22 سال بعد اپنے روحانی سفر کے سلسلے میں چک نمبر 10میں لاکھوں مریدین و عوام کو زیارت کا شرف بخشا اس موقع پر پورے ملک کے چاروں صوبوں سمیت ہندوستان سے پیر پگارا کے مریدوں عقیدتمندوں اور ان کے سیاسی حماتیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پروگرام کو ندیم عباس آرائیں، شکیل آرائیں، راجہ مظہر اور شہریار آرائیں نے منعقد کیا تھا۔

اس موقع پر پیر پگارا نے اپنی جماعت اور رہنماوں کو درس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، نماز کی پابندی کریں، ذکر و اذکار کو اپنا معمول بنائیں، چھوٹی عمر میں اپنی بچیوں کی شادی نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ نیم کے درخت میں شفاء ہے اپنے گھروں اور محلے میں نیم کے درخت لگائیں نیم کے درخت میں جلدی امراض سے بھی شفا ملتی ہے اورکیڑے مکوڑے بھی نہیں آتے۔انہوں نے اپنے مریدوں کوہر کسی کے غم اور خوشی میں شرکت کرنے کی خصوصی تلقین کی۔#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں