گوادر میں ترقی اور خوشحالی کا خواب اب حقیقت بننے جارہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

سند ھ ،کے پی کے اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیحی ہے ، رانا تنویر حسین

اتوار 15 جنوری 2017 14:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گوادر میں ترقی اور خوشحالی کا خواب اب حقیقت بننے جارہا ہے سی پی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان جلد دنیا کے ترقیافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا سند ھ ،کے پی کے اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیحی اور وزیر اعظم نواز شریف کے ملکی ترقی کے ایجنڈے میں شامل ہے بلوچستان پا کستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جس کی ترقی اور خوشحا لی سے پاکستا کا معاشی استحکام وابستہ ہے بلوچ عوام جتنے غیور اور بہادر ہیں اس سے بڑھ کر محب وطن ہیں ان کی پاکستان سے وابستگی اور محبت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا اب وقت آگیا ہے کہ نہ صر ف بلوچستان کی محرومیاں ختم کی جائیں بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ نا راض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جا ئے تاکہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو سکے ناراضگی اور مطالبے بندوق اٹھانے سے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہو تے ہیں حکومت ناراض بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے سینکڑوں بلوچ رہنمائوں کا ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم چودھری بلال احمد ورک ایم این اے کی جانب سے چا ندی کو ٹ میں چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور کے اعزاز میں دی جانیوالی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیری عوام کی آزادی تحریک کے دوران بھارتی ظلم و بربریت اور حالیہ تشدد کی لہر پر بھارت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی اداروں کی مسلسل خوموشی اور بے حسی قابل افسوس ہے دنیا کو یہ جان لینا چا ہئے کہ تحریک آزادی اور دہشت گردی میں کیا فرق ہو تا ہے قبل ازیں بھی بھارت علامی اداروں میں کشمیر کے ایشو پر بری طرح بے نقاب ہوا اور اب بھی آزادی کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی سے تشبیہ دینے والیلو ں کا بھانک چہر ہ دنیا کے سامنے آجا ئے گا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی کے میں احتساب کا ادارہ ختم کرنیوالے کس منہ سے نیب کو اپنے حوالے کرنے کا کہہ رہے ہیں انصاف کے نام پر ووٹ لینے والی تحریک انصاف نے کے پی کے میں احتساب کے ادارے کا وجود ختم کردیا 2018ء میں کے پی کے بھی عمران خان کے ہاتھوں سے نکلتا دیکھ رہے ہیں عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم پاکستان کی شرکت پر تنقید کرنیوالے عمران خان کی ذہینی کفیت پر افسوس صد افسو س ہی کیا جا سکتا ہے عالمی اداروں میں شرکت ملک وقوم کے لئے اعزاز کی بات ہو تی ہے جبکہ عمران خان ملک کے منتخب وزیر اعظم کے خلاف بات کر کے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا با عث بن رہے ہیں تقریب سے چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم چودھری بلال احمد ورک ، چیئر مین ضلع کو نسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں