شیخوپورہ ،اپر چناب نہرخانپور پر لگا ئے جانیوالے ڈ یویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پل پانی کے تیز بہائو کے باعث ٹوٹ گیا

ہفتہ 18 فروری 2017 15:01

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) شیخوپورہ میںاپر چناب نہرخانپور پر لگا ئے جانیوالے ڈ یویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پل پانی کے تیز بہائو کے باعث ٹوٹ گیا ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود پانی کے تیز بہائو کے آگے بند با ندھنے میں ناکام سائٹ پر کام کرنیوالوے چینی انجینئرز کی رہائش گا ہیں زیر آب آنے کے خدشہ پر ضلعی انتظامیہ نے پاک آرمی کی مدد طلب کرلی جس نے بروقت کاروائی اور ہنگامی اقدامات کرکے پانی کے تیز بہائو کے آگے بند باندھا ،تر جمان ضلعی انتطامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے ڈیویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹ پر بنائے گئے پُل کے اچانک ٹوٹ جانے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈ یویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا ڈی صی شیخوپورہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بند باندھا لیکن پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنہ پیش آنے پر پاک آرمی کی مدد مانگ لی گئی پانی کے بہاؤ سے ڈیویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹ اور وہاں رہائش پزیر چینی انجینئرز کی رہائش گاہوں کے زیر آب آنے کے خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کسی بڑے نقصان سے بچنے کے فوجی جوانوں کی طلبی کی گئی فوری کاروائیوں اور حفاظتی اقدامات کے بروقت استعمال سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈ یویٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پل ٹوٹنے کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے ڈی سی شیخوپورہ سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں