جنوبی وزیرستان ٹانک روڈ پرریموٹ کنٹرول کادھماکہ،8ایف سی اہلکار زخمی

پیر 23 جنوری 2017 19:36

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) جنوبی وزیرستان ٹانک روڈ پر منزئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایف سی کے اٹھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے بم دھماکہ سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان ٹانک روڈ پرٹانک سے تقریباًپچیس کلومیٹر کے فاصلہ پر شمال مغرب میں واقع منزئی کے علاقہ میں روڈ کے کنارے پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم ایف سی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کی وجہ سے اٹھ ہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں جاویدا قبال ،حیدر علی ،محمدد ،عمران ،اللہ نواز ،بسم اللہ،محمد طیب وغیر شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک پہنچایاگیاجن کو طبعی امداد دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال زرائع کے مطابق دو اہلکار وں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی ایف سی قلعہ منزئی سے نکل کر پشاور جارہی تھی کہ ایف سے قلعہ سے چند کلومیٹر دور منزئی کے پہاڑی علاقہ میں پہلے سے نصب روڈ کے کنارے ریموٹ کنٹرل بم کا دھماکہ ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑی اور بھاری نفری منزئی پہنچ گئی اور سکیورٹی فورسز اور پولیس نے منزئی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں