ماضی کے برعکس سوات سمیت ملاکنڈ ڈ ویژن میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے ،آرپی او ملاکنڈ

منگل 17 جنوری 2017 19:42

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) آرپی او ملاکنڈ اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس سوات سمیت ملاکنڈ ڈ ویژن میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے ٹارگٹ کلنگ پر بھی قابو پایاگیا ہے جبکہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن کے مختلف علاقوں سے غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کردی گئی ہے ،ملاکنڈ ڈیوثرن میںماہ فروری سے نان کسٹم پیڈ گاڑیو ں کے لئے موثر کاغذی کارراوائی مکمل کی جائیگی جس کے لئے مشاور ت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ کٹ گاڑیوںکا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرکے اُس پر پابندی عائد کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس اور سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد ینے اور پر سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پرکیا اُنہوںنے کہا کہ ملاکنڈ ڈیوثرن میںپولیس ہر وقت عوام کے تحفظ کے لئے موجود رہتی ہے اور یہی وجہ ہے سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن میںگزشتہ پانچ ،چھ ماہ سے آمن وآمان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اُنہوںنے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 24ہینڈ گرنیڈ ،تین راکٹ لانچر،299.705کلوگرام بارود ،180رائفل ،777شارٹ گن ،ایک عدد ایس ایم جی گن ،1267کلو گرام ڈائنامیٹ ،11493عد د ڈیٹونیٹر ،138467کارتوس،1680عدد پستول،208کلاشنکوف ،ایک عدد کالاکوف ،چار عد د آئی ڈ ی ، 1391مجرم اشتہاری ،اسی طرح ،2359کلوگرام ،14.249کلوگرام ہیروین ،6898لیٹرشراب،ڈیوثرن بھر کے مختلف اضلاع سے برآمد کرلی گئی ہے مینگورہ شہر میں ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے اُنہوںنے کہاکہ کافی حدتک اس مسئلے پر قابو پالیا گیا ہے اور بہت جلددیگر مسائل کے حوالے ٹریڈرز فیڈریشن ،ٹرانسپورٹرز ،ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے سے بھی بات چیت کی جائیگی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں