سوات، سبجیکٹ سپیشلیسٹ کا ناجائز تبادلوں کے خلاف سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 فروری 2017 20:07

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سبجیکٹ سپیشلیسٹ کا ناجائز تبادلوں کے خلاف سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، گزشتہ روز ال خیبر پختونخوا سبجیکٹ سپیشلیسٹ ایسو سی ایشن نے صدر پرنسپل علی شیر کی قیادمت میں سبجیکٹ سپیشلیسٹ نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل محمد ابراہیم کے تبادلہ جو جی ایچ ایس ایس بریکوٹ سے جی ایچ ایس سخرہ عمل میں لائی گئی ہے ، یہ تبادلہ کے بجائے سکول بدری کے متراد ف ہے لہٰذا تعلیم کو سیاست آلودنہ کیا جائے ، پی ٹی آئی حکومت انصاف اور تعلیم کا بنیادی ایجنڈا رکھتی ہے اور مذکورہ تبادلہ ، سکول بدری اس میرٹ کے یکسر خلاف ہے لہٰذا فورم نے اس کی مذمت کی اور اس کی منسوخی کے لئے ہر قسم قربانی دینے کا عزم ظاہر کیا ، فورم نے پرنسپل محمد ابراہیم کے خدمات کو سراہا اور اس تبادلہ کو بد نیتی ، سیاسی بنیادوں پر گردانا ، مظاہرے میں علی شیر ، دلاور خان، حمید الحق ، بہرہ مند ، خالد محمود ، شاہ سید ، عنایت الرحمن ، فضل ربی ، احمد خان ، عظیم خان ، ظہور احمد ، سردار علی ، محمد کرم ، کمین خان ، عبداللہ شاہ ، خورشید احمد ، حفیظ اللہ ، اکرم سید ، اسرار الدین اور دیگر نے شرکت کی ، مظاہرے میں اس تبادلہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور محمد ابراہیم کا ساتھ دینے میں ہر فورم پر ساتھ دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں