محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نا اہلی

2010کے طوفانی سیلابوں میں بہہ جانے والے سدگی پل تا حال تعمیر نہ ہو سکا درجنوں دیہاتوں کا اب بھی ٹانک سے زمینی رابطہ منقطع

پیر 6 فروری 2017 20:55

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نا اہلی کی وجہ سے 2010کے طوفانی سیلابوں میں بہہ جانے والے سدگی پل تا حال تعمیر نہ ہو سکا درجنوں دیہاتوں کا اب بھی ٹانک سے زمینی رابطہ منقطع ہے کروڑوں روپے کی منظوری اور ٹینڈر نیلامی کے باوجود پل کی تعمیر میں تاخیری حربے سمجھ سے بالاتر ہے رابطہ نہ ہو نے کی وجہ سے متا ثرہ علاقوں میںصحت اور تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ روزمرہ اشیاء خوردنوش کی شدید قلت کی وجہ سے قیمتں دگنی ہو گئی ہیں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تبدیلی کے دعویداروں نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا ہے اگر ایک ہفتے میں پل پر دوبارہ کام کا آغاز نہ ہوا تو ٹانک بنوں شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پر ہو گی ان خیالات کا اظہار درجنوں دیہاتوں کے عمائدین سیدانور،محمد رمضان ،سید جلیل شاہ ، مو لانامحمد داود شاہ خطیب جا معہ مسجد شاہ عالم ،عنایت اللہ ،اخر زمان اور محمد یوسف نے پریس کلب ٹانک میں پریس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شاہ عالم سدگی پل 2010کے طوفانی سیلابوں میں تباہ ہوا تھا جس سے گائوں کڑی حیدر،کڑی پک،کڑی اتواری ،نصران ،داود خیل ،شاہ عالم ،محسود کورونہ ،اور دیگر دیہاتوں کا زمینی رابطہ ٹانک سے منقطع ہو گیا تھا جو کہ تاحال منقطع ہے رابطہ نہ ہو نے کی وجہ سے صحت کے سہولیات نہ ہو نے کی برابر ہے اور ایمر جنسی کی صورت میں مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتا ہے جبکہ تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جس سے نو نہالان قوم کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے مذکورہ پل کی دو دفعہ ٹینڈر ہو چکے ہیں لیکن بد قسمتی سے دونوں بار محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے پل کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس سے ایک طرف قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا یا گیا ہے جبکہ دوسری جانب درجنو ں دیہاتوں کے عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے جس پر تبدیلی کے دعویدراوں نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہے مقامی عمایدین نے کہا ہے کہ اگر صو بائی حکو مت نے ایک ہفتے میں پل پر دو بارہ کام کا اغاز نہ کیا تو ٹانک بنوں شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ زادری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پر ہو گی۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں