کمالیہ،تین روز سے خراب راوی فیڈر بحال کر دیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 20:17

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) تین روز سے خراب راوی فیڈر بحال کر دیا گیا۔ گذشتہ تین روز سے راوی فیڈر خراب پڑا ہو اتھا جس کی وجہ سے چک نمبر 733، 734،735 ، شیر سنگھ ، بستی نور کی ، موضع درسانہ ، غازی سنپال سمیت درجنوں بستیوں کو بجلی فراہمی معطل تھی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہو چکے تھے۔ گذشتہ روز واپڈا اہلکاروں کی جانب سے مذکورہ فیڈر کو ٹھیک کر کے بحال کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر ایس ڈی او واپڈا ہارون یٰسین نے کہاہے کہ مذکورہ فیڈر میں تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرنے کیلئے ٹیکنیکل سٹاف باہر سے بلوایا گیا تھا جنہوں نے خرابی دور کر کے فیڈر بحال کر دیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں