واہ کینٹ سے دھماکہ خیز مواد سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:13

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)محکمہ انسداد دہشت گردی نے واہ کینٹ راولپنڈی میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد لے جانے والے 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق چار دہشتگردوں کی واہ کینٹ بس اسٹاپ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر جیلانی٬ محمد صدیق٬ حبیب الرحمن اور انیس الرحمن کے نام سے ہوئی ہے٬ جبکہ انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد٬ بیٹریاں٬ بال بیرنگ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان دھماکہ خیز مواد واہ کیںٹ سے دوسری شہر منتقل کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں