کوکین کا استعمال ، پی سی بی نے نوجوان سپنر رضا حسن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی
پیر 25 مئی 2015 22:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوکین کے استعمال کے الزام میں نوجوان پاکستانی اسپنر رضا حسن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق رضا حسن عرصہ پابندی کے دوران کسی بھی قسم کی کرکٹ میں حصہ لے نہیں لے سکیں گے اور نہ ہی کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی سرگرمی کا حصہ بن سکیں گے۔ترجمان بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ رضا حسن کو اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن اور بحالی کے پروگرامز میں حصہ لینے کا موقع دے گا۔
واضح رہے کہ22 سالہ رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ جنوری میں کراچی میں ہونے والے پنٹنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایونٹ کے دوران مختلف کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے اور رضا کے ڈوپنگ نمونے کو ٹیسٹ کے لیے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے منظور شدہ ہندوستان کی لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا