ریو اولمپکس گیمز کی مشعل برازیل پہنچ گئی

بدھ 4 مئی 2016 14:57

ریو اولمپکس گیمز کی مشعل برازیل پہنچ گئی

ریو ڈی جنیرو ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) رواں برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز کی مشعل برازیل پہنچ گئی ہے جہاں اولمپک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے جو اب اگست میں ریو کے مقام پر اولمپک کھیلوں کے آغاز پر ختم ہوگی۔ یہ مشتعل ایک چھوٹی سے لالٹین میں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے جنیوا سے برازیلیا لائی گئی۔ یہ مشعل ایمازون سے لے کر برازیل کی جنوبی سرحد تک 300 قصبوں سے گزرے گی اور 5 اگست کو ریو کے ماراکانا سٹیڈیم پہنچے گی۔

(جاری ہے)

برازیل کی صدر جیلما روسیف نے اس کی مدد سے وہ اولمپک مشعل جلائی جسے لے کر 12000 لوگ پورے برازیل میں دوڑیں گے۔ یہ صدر روسیف کی آخری ایسی عوامی سرگرمی ہوسکتی ہے کیونکہ انہیں ممکنہ مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ آئندہ ہفتے سینیٹ میں ووٹ دے کر یہ طے کیا جائے گا کے آیا ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے یا نہیں، گر مواخذے کے حق میں ووٹ دیئے جاتے ہیں تو صدر روسیف کو عہدہ چھوڑنا ہوگا اور نائب صدر ان کی جگہ لے لیں گے۔ واضح رہے کہ برازیل میں پہلے مشعل برداروں میں ایک شامی پناہ گزین بھی ہوں گے جو اب برازیل میں مقیم ہیں۔

ریو اولمپکس گیمز کی مشعل برازیل پہنچ گئی
وقت اشاعت : 04/05/2016 - 14:57:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :