قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی

شہبازشریف حوصلہ افزائی کرنے سمیت انعامات سے نوازیں گے

منگل 14 مئی 2024 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم کل (بدھ)کو وزیراعظم شہباز شریف کی مہمان بنے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور تیرہ سال کے بعد فا?نل میں پہنچنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد گرین شرٹس کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ شروع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کو آج بدھ کو وزیراعظم آفس میں مدعو کیا ہے جہاں قومی ہاکی ٹیم وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔ تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کرینگے۔اس موقع پر وزیراعظم قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزا?ی کرنے سمیت کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازے گے۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:36:26