اگر ٹرمپ صدر بن گئے تو ہو سکتا ہے امریکا میں یہ میری ، کانیلو کی آخری فائٹ ہو ، عامر خان

جمعرات 5 مئی 2016 14:23

اگر ٹرمپ صدر بن گئے تو ہو سکتا ہے امریکا میں یہ میری ، کانیلو کی آخری فائٹ ہو ، عامر خان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے میکسیکن باکسر کانیلو کیساتھ فائٹ سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو طنز کانشانہ بنا ڈالا۔دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو میکسیکو کے کانیلو الوریز کیساتھ لاس ویگاس میں لڑیں گے۔

(جاری ہے)

میگا باوٴٹ سے قبل فائٹرز کی آخری پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عامر خان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کے نشتر چلا دیے۔ڈونلڈ ٹرمپ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکی صدر بننے کے بعد وہ مسلمانوں اور میکسیکن شہریوں کے ملک میں داخلے کو دشوار کر دیں گے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ صدر بن گئے ہو سکتا ہے امریکا میں یہ میری اور کانیلو کی آخری فائٹ ہو۔اس موقع پر عامر خان نے اپنے مداحوں کو بڑی تعداد میں باکسنگ رِنگ آنے کی دعوت بھی دی۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 14:23:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :