فن لینڈ اسپورٹس کارریلی میں میزبان ڈرائیور نے سبقت حاصل کرلی

جمعہ 29 جولائی 2016 16:52

فن لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) فن لینڈ اسپورٹس کارریلی میں ڈرائیورز فن لینڈ اسپورٹس کارریلی کے تاج کے لیے ٹریک پر اتر گئے۔فن لینڈ کے جیری میٹی لتوالا نے فن لینڈ ریلی کے پہلے مرحلے میں برتری حاصل کرلی۔فن لینڈ کار ریلی کے مشکل راستوں،خطرناک موڑوں پر ،دنیا بھر سے آئے ڈرائیوروں نے پوراجنگ جیتنے کے لیے پورا زورلگا دیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ڈرائیورز میں مسابقت شدید تر تھی۔ فن لینڈ کے ڈرائیور جیری میٹی لتوالا چھاگئے۔لتوالا نے پہلے راوٴنڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔آدھے سیکنڈ کے فرق کے ساتھ چیمپین شپ لیڈر فرانس کے سبسچئین اوگیئر دوسرے اور ناروے کے اینڈریاس مکلسن تیسرے نمبر پر رہے۔بیلجیم کے تھیری نیوائل کو چوتھی اور ناروے کے میڈز اوٹسبرگ کو پانچویں پوزیشن پررہے۔۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:52:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :