پابندی کا شکار اسد رؤف کی ناروے میں نمائشی میچ میں امپائرنگ ،آئی سی سی نے نوٹس لے لیا
اتوار 21 اگست 2016 12:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) پابندی کے شکار اسد روٴف کی ناروے میں نمائشی میچ کے دوران موجودگی سے کئی سوال اٹھ گئے،آئی سی سی قوانین کے تحت بھارتی بورڈ کی 5 سالہ پابندی پرتمام ممالک عمل کے پابند ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل2013میں پاکستانی امپائر اسد روٴف پر کرپشن کے الزامات عائد ہوئے، ممبئی پولیس نے تو اس کیس میں انھیں ”مطلوب ملزم“ قرار دیا ہوا ہے، اسد تمام الزامات کو مسترد کر چکے، وہ بھارت کے سوا کسی دوسرے ملک میں بیان دینے پر آمادہ ہیں مگر پولیس نہیں مان رہی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں برس فروری پر ان پر5 سالہ پابندی عائد کر دی تھی جس کے تحت وہ امپائرنگ اورکھیلنے سمیت کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، گوکہ یہ سزا بی سی سی آئی نے سنائی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل قوانین کے تحت کسی ایک ملک کے ایسے فیصلے پر تمام ممبران کو عمل کرنا پڑتا ہے، ایسے میں گزشتہ روز اوسلو ناروے میں ایک نمائشی میچ کے دوران اسد روٴف کی موجودگی کئی سوال جنم لینے لگے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات