انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی سکواڈ پر مشاورت شروع کر دی گئی

جمعہ 26 اگست 2016 19:29

انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی سکواڈ پر مشاورت شروع کر دی گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی سکواڈ پر مشاورت شروع کر دی گئی،سلیکشن کمیٹی کا انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میں بھی عمر اکمل اور احمد شہزاد کو شامل نہ کرنے اورشاہد آفریدی کو بھی زیر غور نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے ، فاسٹ بولر عماد بٹ کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں آل راؤنڈر عماد بٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹیم کے لیے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پرکھے جائیں گے جبکہ سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں شرکت نہ کرکے غلط فیصلہ کیا اگر وہ سنجیدگی سے واپس آنا چاہتے ہیں تو ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد کیا جائیگا ۔پاکستان انگلینڈ کی ٹیمیں سات ستمبر کو واحد ٹی ٹونٹی میں مدمقابل ہونگی۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 19:29:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :