کالی آندھی اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر، سیریز 1-0 سے ویسٹ انڈیز کے نام

پیر 29 اگست 2016 13:21

کالی آندھی اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر، سیریز 1-0 سے ویسٹ انڈیز کے نام

فلوریڈا ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) دو مرتبہ کی ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا، سیریز 1-0 سے کالی آندھی کے نام رہی۔ کالی آندھی نے بھارتی سورماؤں کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی قائد دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے کالی آندھی کو بیٹنگ کی دعوت تو ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جانسن چارلس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایون لیوس 7، مارلون سیموئلز 5، لینڈل سیمنز 19، آندرے فلیچر 3، کیرن پولارڈ اور آندرے رسل 13، 13، ڈیوائن براوو 3، کپتان کارلوس بریتھویٹ 18 اور سیموئل بدری ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، امت مشرا نے 3، محمدشامی، ایشون اور بمرا نے دو، دو اور بھنشور کمار نے ایک وکٹ حاصل ہے، جواب میں بھارتی ٹیم نے 2 اوورز میں بغیر وکٹ کھوئے 15 رنز بنا لئے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:21:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :