ہوٹل میں آگ کے باعث 2 کھلاڑی زخمی، قائداعظم ٹرافی کا میچ ملتوی کردیا گیا

ٹیم متاثرہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئے تھی تاہم دو کھلاڑی زخمی بھی ہوئے،یاسم مرتضی نے جان بچانے کیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

پیر 5 دسمبر 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ہوٹل میں آگ کے باعث 2 کھلاڑی زخمی، قائداعظم ٹرافی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ ٹیم متاثرہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئے تھی تاہم دو کھلاڑی زخمی بھی ہوئے۔کراچی کے ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دو کھلاڑی جان بچانے کے دوران زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یاسم مرتضی نے جان بچانے کیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ بھگدڑ مچنے کے باعث کرامت علی کے ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔یو بی ایل کے منیجر ندیم خان کے مطابق آگ لگنے کے وقت صہیب مقصود اور حماد اعظم سمیت دس کرکٹرز موجود تھے، دم گھٹنے کے باعث کئی کھلاڑیوں کی طبعیت خراب ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آگ لگنے کے باعث قائد اعظم ٹرافی کا کھیل ملتوی کردیا ہے۔ کراچی میں سپر ایٹ گروپ میں یو بی ایل اور حبیب بینک کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :