پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی اے ایڈوانس انڈر 16کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کیلئے 30ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

پیر 16 جنوری 2017 19:47

پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی اے ایڈوانس انڈر 16کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کیلئے 30ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی اے ایڈوانس انڈر 16کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کے لئے 30ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ،چار ہفتے پر مشتمل کیمپ کی نگرانی این سی اے کے ایلیٹ پینل کے کوچز کریں گے ۔ کھلاڑیوں کو پیپسی پی سی بی ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کی بناء پر منتخب کیا گیا ہے جنھیں 18جنوری کو این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد طلحہ ،محمد عثمان رحیم الہان وسیم ،سیم ایوب ،ملک مبشر ،نواز ،خاور علی ،مشعال خان ،دسنش سرحدی ،جنید خان ،روحیل نذیر ،عبدالحد عباسی ،حسن عابد کیانی ،حسیب اللہ ،سید حکمت اللہ ،سید فریدالدین محمود ،ایان علی ،ریحان ندیم ،بلال منیر ،نسیم شاہ ،مہران ممتاز ،اویس عابد ،مہران راجہ ،محمد عمران ،الیاس منیر ،دانیال کیانی ،حسنین حسین ،عبداللہ منظور ،علی حیدر ،ایم سلیمان ،شفقت اور امیر الحق شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 19:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :