پاک بحریہ کی سرپرستی میں پاکستان کی پہلی منی آسٹروٹرف عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں بچھادی گئی

جمعرات 2 فروری 2017 22:45

پاک بحریہ کی سرپرستی میں پاکستان کی پہلی منی آسٹروٹرف عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں بچھادی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) پاک بحریہ نے وطن عزیز میں کھیلوں کے فروغ اور ترویح کے لیے اپنے عزم کی تکمیل کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پہلی منی آسٹروٹرف بچھادی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ٹرف کا افتتاح کیا۔امیرالبحر ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔

اور معروف کھلاڑیوں کی یہاں موجودگی مجھے اس کے تا بناک ماضی کی یاد دلاتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوںکو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کو ملک میں اس نوعیت کی پہلی آسٹروٹرف بچھانے پر فحر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کراچی میں کسی اور مناسب جگہ پر مزید ایک منی آسٹروٹرف بچھانے کا اعلان بھی کیا۔

امیرالبحر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ منی آسٹروٹرف ہاکی کے کھیل کی عظمت رفتہ کو واپس لانے اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دوسرے متعلقہ ادارے بھی قومی کھیل کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں اور کام کریں۔پاک بحریہ نے پورے منصوبے کی سرپرستی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آسٹروٹرف کی درآمد کے تمام اخراجات بھی برداشت کیے ہیں۔

یہ سہولت چھ چھ کھلاڑیوںکے کھیل میں ڈربلنگ،ڈا جنگ، اسٹاپنگ اور گول کیپنگ کے دائو پیچ سکھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہباز سینئر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کے لیے آج تاریخ سازدن ہے جس کا سہراپاک بحریہ کے سر ہے۔ افتتاحی تقریب میں سابق اولمپئینز، قومی ہیروز، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داران اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 22:45:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :