پی ایس ایل کے بہترین بالر اور بیٹسمین کو ایدھی فاونڈیشن کے لوگو کی کیپس دی جائیں گی

جمعہ 10 فروری 2017 16:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) عبد الستار ایدھی کی یاد میں پاکستان سپرلیگ کے بہترین بیٹسمین اور بالر کو میرون اور سبز رنگ کی کیپس دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیپس پر ایدھی فاونڈیشن کا لوگو نصب کیا جائے گا۔ کیپس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر کو دئیں جائیں گی۔ بالر کو میرون رنگ جبکہ بیٹسمین کو سبز رنگ کے کیپس دئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/02/2017 - 16:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :