زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ تصدیق (آج) متوقع ،زمبابوے کرکٹ یونین نے پی سی بی سے سے پانچ لاکھ ڈالر طلب کئے ہیں،کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ائیر ٹکٹس بھی شامل ہیں‘ ذرائع

پیر 27 اپریل 2015 07:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء )زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ تصدیق آج ( پیر )کو متوقع ہے ، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے رہائشی اخراجات اور کھلاڑیوں کی میچ فیس پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کریگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ یونین نے پاکستان کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پانچ لاکھ ڈالر طلب کیے ہیں، اس رقم میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ایئر ٹکٹس بھی شامل ہیں۔

زمبابوے کرکٹ یونین دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق چوبیس گھنٹوں میں کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، دورے میں زمبابوین ٹیم تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام کریں گے۔