17 Episode - Parveen Aik Ehed Saz Adeeba - Para Para By Nusrat Zahra

سترہواں باب ۔ پروین ایک عہد ساز ادیبہ - پارہ پارہ - نصرت زہرا

ڈاکٹر آمنہ یقین جن کا تعلق لندن یونیورسٹی سے ہےتادمِ تحریر پروین کے فن و شخصیت  پر (Phd) کر رہی ہیں کہا جاتا ہے کہ دنیا سے گزر جانے کے بعد تقریباً پندرہ سے بیس سال کے بعد ایک ادیب کی فنی حیثیت کا تعین ہوتا ہے لیکن پروین کی رحلت سے محض پانچ برس کے بعد ہی پروین کی شاعری اور فن پر ڈاکٹریٹ تھیسز تحریر ہونا شروع ہو گئے!
پروین شاکر پر لکھے گئے تحقیقی مقالے برائے پی۔
ایچ۔ڈی

1۔ پروین شاکر کی شاعری،اوسمان اوزوکان،زیرِ نگرانی سلمیٰ بلینی صدر شعبۂ اردو انقرہ یونیورسٹی۔ترکی 2000ء بحوالہ اخبار اردو،ترکی میں اردو،ڈاکٹر میاں مشتاق احمد اسلام آباد۔
2۔ پروین شاکر کا مغربی شعراء سے تقابل،کیتھرین فیروز،بریڈفورڈ یونیورسٹی 2005ء…اب تک مقالے برائے ایم اے

(جاری ہے)

پروین شاکر کی شاعری،فریحہ غزال،بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان 1987ء-1989ء
2 ۔

پروین شاکر کی شاعری،فکر و فن کا جائزہ،منور حسین پنجاب یونیورسٹی لاہور 1995ء-1993ء
3۔ پروین شاکر کی شاعری میں معاشرے کی عکاسی،راضیہ بتول بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، 2000ء-1998ء
4۔ پروین شاکر کی شاعری،(فرانسیسی زبان) ثناء احمد،پنجاب یونیورسٹی لاہور،جولائی 2005ء
لیکن خود پروین کو پی۔ایچ۔ڈی کرنے کا جو جنون تھا وہ مکمل نہ ہو سکا قدرت کی ستم ظریفی کہ ہمیشہ تعلیمی ریکارڈ میں ممتاز نظر آنے والی پروین کو جب پی۔
ایچ۔ڈی کا مقالہ تحریر کرنا تھا تو زندگی کی مہلتیں تمام ہو گئیں۔
تاریخ پروین کا یہ بائیو ڈیٹا ہمیشہ اپنے دل پر منقش رکھے گی۔
پروین شاکر ایک عہد ساز ادیبہ!
نام: سیدہ پروین شاکر
پیدائش: 24 نومبر 1952ء کراچی
والد: سید شاکر حسین ثاقبؔ
والدہ:افضال النساء بیگم بنت سید کاظم حسین
رہائش گاہ:
43-E Rizvia Society Karachi
A-56 Block 'H North Nazmiabad
Karachi
A. 28 Block H North Nazmiabad karachi
Defense Karachi Custom's officer's colony
27-A Category -II , G -10/2.
Islamabad
House No,9, street No,38 , F-6 /1 Islamabad
3-st Andrew Dr. Farming to, Ct
06032
مستقل پتہ: Plot no.57 Grave No.48 Islamabad
تعلیمی سفر:
(الف ) (اسکالر شپس) اسکالر شپ: 1- بورڈ آف ہائیر ایجوکیشن کراچی 1966ء-1968ء
اسکالر شپ: جامعہ کراچی 1968ء-1971ء
3۔ فل برائٹ اسکالر شپ: ہارٹ فورڈ یونیورسٹی امریکہ:1990ء
(ب) تعلیمی ریکارڈ
1۔ میٹرک۔رضویہ گرلز ہائی اسکول:1966ء
2۔ ایف۔اے۔سر سید کالج 1968ء
3۔ بی۔اے آنرز انگریزی:جامعہ کراچی 1971ء
4۔ ایم۔اے انگریزی ادب:جامعہ کراچی 1972ء
5۔ ایم اے ۔ انگریزی لسانیات جامعہ کراچی 1980ء
6۔ سی۔ایس۔ایس 1981ء،پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن
سول سروس اکیڈمی،لاہور دسواں بیچ۔1982ء
ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آف کسٹم اینڈ ایکسائز،کراچی 1983ء
8۔ ایم۔پی۔اے ہارورڈ یونیورسٹی،امریکہ 1992ء
9۔ مقالہ۔پی۔ایچ۔ڈی،موضوع 1971ء کی جنگ میں ذرائع ابلاغ کا کردار پیش نہ کر سکیں۔

شعری سفر:
آغاز طالبِ علمی سر سید گرلز کالج،کراچی 1968ء
تخلص: بینا بعد ازاں پروین
شعری مجموعے:
خوشبو: دسمبر 1977ء صد برگ: فروری 1980ء
خود کلامی: 1985ء
انکار: 1990ء
ماہ تمام: 1994ء
کفِ آئینہ: 1995ء (بعد از مرگ)
شعری تراجم:
انگریزی زبان میں خود کلامی کا ترجمہ (Talking To One Self) کے نام سے شائع ہوا جاپانی زبان میں بھی کلام کا ترجمہ کیا گیا۔

گیتا نجلی کی البم (بعد از مرگ)
قاسمی صاحب کی نظموں کا ترجمہ (اکیڈمی آف لیٹرز)
کالم نویسی: روزنامہ جنگ کراچی، 1972ء تا 1974ء
فریاد کچھ تو ہے گوشہ چشم روزنامہ جنگ اسلام آباد 1993ء تا 1994ء
اسکرپٹ رائٹر: متعدد ٹی وی پروگرامز (ادبی)
نظامت: پاکستان ٹیلی ویژن پر شاعروں کی نظامت
ٹی وی کمپیئر: سخنور،(مخزن جو پیش ہونے سے قبل رحلت ہوئی)
اعزازت: ایوارڈ: بہترین شاعرہ: یو۔
ایس۔آئی۔ایس کراچی 1970ء
آدم جی ایوارڈ 1978ء
گولڈ میڈل سال کی بہترین شاعرہ بموقع سلور جوبلی سر سید گرلز کالج کراچی،1979ء
علامہ اقبال ہجرہ ایوارڈ برائے شاعری 1985ء
ظہورِ نظر ایوارڈ برائے اردو نظم،بھارت 1986ء
فیض احمد فیض بین الاقوامی ایوارڈ برائے شاعری،بموقع بین الاقوامی اردو کا نفرنس دہلی،1989ء
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی 1991ء
بعد از مرگ ملنے والے اعزازت
نشانِ فضیلت،طلبہ کراچی یونیورسٹی 1995ء
2۔ بارہواں جرنلسٹ ایوارڈ،کل پاکستان نیوز پیپرز (Apns) لاہور 95
3۔ شیلڈ آف ریکگنیشن (Recognition) بین الاقوامی یومِ خواتین
8۔ مارچ 1997ء
4۔ ایوارڈ،گولڈن ویمن آف پاکستان،کراچی 1997ء
5۔ لائف اچیومنٹ (Lifetime Achievement) ایوارڈ برائے ٹیکسلا،مارگلہ فیسٹیول 2004ء
پروین پر لکھی گئی دیگر مطبوعات

1۔ Tear drops rain drops (Biography)by parveen Qadir Agha, murad publications
Islamabad.1995

پروین شاکر،شخصیت اور فن،مرتبہ صفدر شاہین،کراچی شمع بک ایجنسی،1995ء
3۔ خوشبو کی ہم سفر،مرتبہ عبدالرحمن ممتاز،کراچی ستار پبلشرز 1995ء
4۔ پروین شاکر (ایک جائزہ) مرتبہ ملک محمد ارشد،راولپنڈی،نومی پبلی کیشنز 1995ء
5۔ پروین شاکر کی آخری جھلک،مرتبہ عبدالعلیم،اے کیو۔آر پبلشرز 1995ء
6۔ ماہِ تمام (ویڈیو کیسٹ)۔ اسلام آباد۔ شالیمار ریکارڈنگ کمپنی (1995ء)
پروین شاکر،شخصیت،اور فن،مرتبہ ڈاکٹر سلطانہ بخش پروین قادر آغا،اسلام آباد،مراد پبلی کیشنز 1995ء
8۔ پروین شاکر فکر و فن (احوال و آثار) مرتبہ احمد پراچہ،لاہور مقبول اکیڈمی۔1997ء
9۔ تنہا چاند (پروین شاکر کی شاعری) عالیہ جلیل (طبع زاد) لاہور الوقار پبلی کیشنز 1997ء
10۔ گوشہ چشم،مرتبہ رفعت حیدر،اسلام آباد،لفظ لوگ پبلی کیشنز فروری 2000ء
11۔
پروین شاکر،شخصیت اور کلام کا انتخاب،مرثیہ طارق بلوچ صحرائی لاہور،اقراء 1998ء
12۔ خوشبو کی ہم سفر،مرتبہ ڈاکٹر سلطانہ بخش،اسلام آباد پرنٹ اسٹائل 2002ء
13۔ پذیرائی (پروین شاکر) مرتبہ ڈاکٹر سلطانہ بخش اسلام آباد،لفظ لوگ پبلی کیشنز 2003ء
14۔ وہ تو خوشبو ہے،مرتبہ آصف شیخ،لاہور،خزینہ علم و ادب 2000ء
15۔ خوشبو پھول تحریر کرتی ہے۔مرتبہ ڈاکٹر سلطانہ بخش اسلام آباد۔
لفظ لوگ 2006ء
16۔ پاکستانی ادب کے معمار (پروین شاکر: شخصیت و فن) اکادمی ادیبات پاکستان 2007ء اسلام آباد
17۔ ایک کتاب جس کا نام پروین شاکر فکر و فن: مقبول اکیڈمی لاہور نے شائع کی مرتبہ احمد پراچہ 1991ء جو پروین کی زندگی میں ہی شائع ہوئی۔
پروین کی دیگر ادبی مصروفیات
ملکی و عالمی مشاعرے،ٹی وی،ریڈیو،اخبارات میں بے شمار انٹرویوز
٭رکن انٹرنیشنل رائٹرز نیویارک
٭رکن بورڈ آف گورنرز  نیشنل بک کونسل وزارت برائے تعلیم حکومت پاکستان
ملکی: زبانیں: فارسی،عربی اور فرنچ
ملازمتیں: لیکچرار،عبداللہ ہارون گرلز کالج کراچی 1973ء
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم،کراچی 1984ء
سیکنڈ سیکریٹری،سی۔
بی آر اسلام آباد 1986ء
اسسٹنٹ کلکٹر،ایکسائز اینڈ سیلز ٹیکس،راولپنڈی 1988ء
اسسٹنٹ ڈائریکٹر،کسٹم اینڈ انٹیلی جنس،اسلام آباد 1992ء
ازدواجی زندگی
٭منگنی 1975ء ڈاکٹر سید نصیر علی (سیکنڈ کزن)
٭شادی 1976ء اکتوبر 14 ڈاکٹر سید نصیر علی کراچی
٭ازدواجی خوشی:مراد (اکلوتی اولاد 1979ء 20 نومبر
٭ازدواجی زندگی کا خاتمہ: 1987ء فروری اسلام آباد
وفات…: 26 دسمبر 1994ء بروز سوموار کار ایکسیڈنٹ،مسافر بس
وجہ انتقال: تیز رفتار بس سے ایکسیڈنٹ
حادثے کا سبب بننے والے بس ڈرائیور کو معاف کر دیا گیا،اہلِ خانہ نے کسی بھی قسم کی سزا نہ دینے کی درخواست کی۔


میرا مسلک نہیں قصاص مگر
کیا مجھے خون بہا نہیں ملتا

(کفِ آئینہ)
شعری ورثہریننگ،کسٹم اینڈ سنیٹرل ایکسائز اسلام آباد 1993ء تاحیات
شعری ورثہ
خوشبو 1977ء
صد برگ 1980ء
خود کلامی 1985ء
انکار 1990ء
کف ِآئینہ 1995ء

Chapters / Baab of Para Para By Nusrat Zahra