سپریم کورٹ، مضر صحت گٹکا ، تمباکو اور پان مصالہ وغیرہ کی تیاری اور فروختن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح بارے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جمعہ 29 جنوری 2021 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2021ء) سپریم کورٹ نے مضر صحت گٹکا ، تمباکو اور پان مصالہ وغیرہ کی تیاری اور فروختن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلقن دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ جمعہ کو جسٹس عمر عطائ بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نینمضر صحت گٹکا ، تمباکو اور پان مصالہ وغیرہ کی تیاری اور فروخت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کیلئین دائر درخواست پر سماعت کینن۔

دوران سماعت درخواست گزار کمپنیوں کے وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست گزار پان مصالحہ کمپنیاں وہ اشیائ استعمال نہیں کرتیں جو مضر صحت ہوں،سندھ ہائی کورٹ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو گٹکا ماوا اورنیم پوری کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا،ضلعی انتظامیہ نے قانونی کاروبار والی کمپنیوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کردی،انتظامیہ نے ایک تمباکو کا ٹرک پکڑا اور اس پر گٹکا اور ماوا تیار کرنے کا مقدمہ درج کردیا گیا،پان مصالحہ کمپنیوں کیخلاف بعضن مقدمات میں 337 جے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ سندھ اسمبلی نے اس معاملے پر نیا قانون بنا لیا ہے،تمباکو بورڈ کا بھی ایک نوٹیفکیشن آ چکا ہے۔عدالت عظمین نے پان مصالحہ جات کمپنیوں کو نیا قانون اور تمباکو بورڈ کا نوٹیفیکیشن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کین سماعتن نغیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں گٹکا اور اس سین متعلقہ مضر صحتن اشیائ کی فروخت پر پابندی اور ایسی اشیائ فروخت کرنے والوںن کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیا تھا۔

سندھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نین تمباکو اور پان مصالحہ کمپنیوں کیخلاف ایکشن لیا۔ تمباکو اور پان مصالحہ کمپنیوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہین۔۔۔۔توصیف