
دیہی علاقوں کے طلبہ وطالبات کی نمایاں پوزیشن
ہر سال کی طرح اس سال بھی متوسط گھرانوں کے ذہین طلبہ وطالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیاکیونکہ ان میں سے اکثریت ایسے بچوں کی ہے جو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں
جمعرات 6 اگست 2015

طالب علم کی قابلیت میٹرک میں حاصل کئے گئے نمبروں سے عیاں ہوجاتی ہے میٹرک کی تعلیم بنیادی تصور کی جاتی ہے اور پھر یہیں سے تعلیمی میدان کی طرف تمام راہیں کھلتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات بازی لے رہے ہیں ہر طالب علم ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ خوب محنت کرنے والے نمایاں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ قوم کے بچوں اور بچیوں نے میٹرک کے نتائج میں جس طرز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ نہ صرف ملک و ملت کے لئے سرمایہ افتخار اور سربلندی کی حیثیت رکھتی ہیں بلکہ نہایت اطمینان بخش بھی ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی متوسط گھرانوں کے ذہین طلبہ وطالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیاکیونکہ ان میں سے اکثریت ایسے بچوں کی ہے جو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ان میں سے اکثریت کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے گویا لوڈ شیڈنگ کے باوجوداْنہوں نے اچھی اور نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
(جاری ہے)
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پہ ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
حال ہی میں لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا پوزیشن ہولڈرز نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ملک و قوم کی بھرپور خدمت کا عزم کیا۔ اور کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاوٴں کیساتھ ساتھ اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے طالب علموں نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ شفق زاہد نے کہا کہ کامیابی ٹیچرز کی محنت کا ثمر ہے، وہ ڈاکٹر بن کر دکھی انسانوں کی خد مت کرنا چاہتی ہیں ۔ دوسری پوزیشن حاصل کر نیوالی طالبہ علینہ محسن کا کہنا ہے کہ انسان کا ہر مقصد محنت سے پورا ہو سکتا ہے۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ارہ عابد، عائشہ نور اور محمد امتنان فضل نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹریاانجنئیر بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔وہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 25جولائی کو میٹرک سالانہ امتحان 2015ء کے پوزیشن ہولڈر کے نتائج کا اعلان کیاتواعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ، لاہور میں طالبات نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ ایک طالب علم نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پوزیشن لینے والے زیادہ تر طلباء و طالبات کا تعلق صوبائی دارالحکومت سے ہے۔ تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق ڈویڑنل پبلک گرلز ہائی سکول سے ہے۔ سائنس اور آرٹس گروپ میں بھی طالبات نے تمام پوزیشنیں حاصل کر لیں۔لاہور بورڈ میں ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹاون کی طالبہ شفق زاہد نے 1080نمبر لیکر بوڑد میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی سکولکی طالبہ علینہ محسن نے 1079نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹا?ن کی طالبہ ارہ عابد نے 1078نمبر، پاک گریڑن ہائی سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ عائشہ نور نے 1078نمبر اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کے طالبعلم محمد امتنان فضل نے 1078نمبر لیکرتیسری پوزیشن حاصل کر کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال لاہور کے محمد امتنان فضل نے پہلی پوزیشن، دی اسلامک پبلک ہائی سکول فار بوائزگرین ٹاوٴن لاہور محمد حنزلہ یونس طور نے دوسری پوزیشن،گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول لور مال لاہور کے طلحہ بن اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پرائیویٹ طالبعلم محمد عاصم نے پہلی، اسلامیہ ماڈل ہائی سکول فار بوائزحبیب پارک ملتان روڈ لاہور حبیب اللہ ابراہیم نے دوسری پوزیشن، پرائیویٹ طالبعلم محمد عاصم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،آرٹس گروپ گرلز میں فاروقی گرلز ہائی سکول راوی روڈ لاہور کی طالبہ رمشہ نے پہلی پوزیشن،سوسائٹی پبلک گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی افشاں شاہ دین نے دوسری پوزیشن، فاروقی گرلز ہائی سکول راوی روڈ لاہور کی آمنہ فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کر لیں۔گوجرانوالہ میں پہلی چار میں سے تین پوزیشنیں لڑکوں نے حاصل کیں ہیں، بہاولپور میں حاجرہ خالد اور زوہا تنویر نے مشترکہ طور پر 1067نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد سعد خان نے 1063نمبر لے کر دوسری اور طالب علم محمد ارحم اور طالبہ سعیدہ یونس نے مشترکہ طور پر 1061نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ساہیوال میں پہلی پوزیشن اسد مسعود شاہ نے کل 1100میں سے 1073نمبر حاصل کر کے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پر آنے والے محمد عمیر یٰسین نے 1072نمبر، تیسری پوزیشن پر آنیوالے فریاد علی نے 1070 نمبر حاصل کئے۔ راولپنڈی کے بورڈ میں مجموعی طور پرطالبات نے ٹاپ کیا ‘ پہلی دو پوزیشنیں نور فاطمہ اور سیدہ عائشہ فہد بخاری نے جبکہ تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج کے طالبعلم طلحہ عبداللہ نے حاصل کی۔ نور فاطمہ نے 1072نمبر، عائشہ فہد بخاری نے 1066نمبرجبکہ عبداللہ نے 1064نمبر حاصل کئے۔گزشتہ دنوں لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں الحمراء ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں میڈلز،اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Dehi Elaqoon K Talba O Talbaat Ki Numayaan Position is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 August 2015 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.