لاک ڈاوٴن کے دوران مطالعہ کیلئے انٹرنیشنل بِیسٹ سیلرز کتابیں

مطالعہ کے علاوہ صحت مند اور مہذب معاشروں کی ایک اور اہم بات یہ ہوتی ہے کہ وہاں لوگ حقایق ، دلائل اور منطق (logic)پر بات کرتے ہیں۔ایسے معاشروں میں لوگ مسلسل اپنی اصلاح میں مصروف دکھا ئی دیتے ہیں

Tasweer Ahmad تصویر احمد ہفتہ 25 اپریل 2020

lockdown ke dauran mutalia ke liye international best sailors kitaben
صحتمند معاشروں میں مطالعہ کا رجحان عام نظر آتا ہے جہاں لوگ لایٴبرریوں،چائے خانوں اورسفرکے دوران مطالعہ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ میں نے اپنے 3.5سال چین میں قیام کے دوران بہت سی کافی شاپس میں 8-10لوگوں کی چھوٹی سی گیدرینگ (Gathering)دکھیں جسمیں لوگ ڈسکشن( بحث،مباحثہ)اور گروپس کی شکل میں مطالعہ کرتے نظر آئے۔مطالعہ کے علاوہ صحت مند اور مہذب معاشروں کی ایک اور اہم بات یہ ہوتی ہے کہ وہاں لوگ حقایق ، دلائل اور منطق (logic)پر بات کرتے ہیں۔

ایسے معاشروں میں لوگ مسلسل اپنی اصلاح میں مصروف دکھا ئی دیتے ہیں۔میں بھی سیلف ہیلپ (Self-Help)اور پرسنل ڈویلپمنٹ(Personal Development)کا بہت بڑا قائل ہوں اور اس ضمن میں،میں آپ لوگوں کوچندانٹرنیشنل بِیسٹ سیلرز(International Best Sellers)کتابیں متعارف کروانا چاہتا ہوں جو آپ اس لاک ڈاوٴن کے دوران پڑھ سکتے ہیں اور اپنے وقت اور وسائل کا موثر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سلسلے میں پہلی کتاب جو میں آپ لوگوں کو متعارف کروانے لگاہوں اس کا نام ہے تھینک اینڈ گرو رِچ (Think and Grow Rich)۔ اس کتاب کے رائٹرنپولین ہل (Napolean Hill)ہیں اور یہ کتاب 1937ء میں پہلی دفعہ شائع ہوئی۔ اس کتاب کے مصنف نے دنیا کے 500کامیاب لوگوں(بزنس مین،رائٹرز،سکالرز،اتھلیٹیس،سنگرز،و غیرہ) کے انٹرویوز کیے اور ان 500لوگوں پر ریسرچ کی تاکہ ان کامیاب لوگوں میں پائی جانیوالی لوگوں کی خوبیوں کا جائزہ اور موازنہ کیا جاسکے۔

رائٹر نے اِن اٹرویوزاور ریسرچ کی بنیاد پر نوٹس بنائے انہیں کمپائل (compile)کیا اور انہیں ایک کتاب کی شکل میں پبلش کردیا۔ (Napolean Hill)کو یہ ریسرچ کرنے اور اس کتاب کو شائع کرنے میں تقریباً 25سال سے زیادہ لگے ، لہذا یہ کتاب ایک محقق کی 25سال کی تحقیق کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب مسلسل 1937ء سے (International BestSellers)اور سیلف ہیلپ کی سب سے بہترین کتاب رہی ہے جس کی اب تک 15ملین سے زیادہ (copies)بِک چکی ہیں۔

(Think And Grow Rich)گول سیٹینگ اور گول پلانیگ کی ایک بہترین کتاب ہے جس میں مصنف (Burning Desire)پر بات کرتا ہے کہ کس طرح ایک مقصد کے حصول کیلیئے خواہش(Desire)ضروری ہوتی ہے کیونکہ کسی بھی مقصد کے حصول کا سفر ایک خواہش سے شروع ہوتاہے۔ذہن میں پیدا ہونیوالی خواہش کو کس طرح موثر حکمت عملی ، ہنر مندی اور محنت کیساتھ ایک (Material wealth)میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

کامیابی کے حصول میں ہنر مندی اور نئی سکلز کو سیکھنا اور ان کا صحیح استعمال کتنا ضروری ہوتاہے ۔آپ کو اپنے گولز حاصل کرنے کیلیئے (Auto-suggestion)خودکلامی یا ان گولز کی تسبیح کتنی ضروری ہوتی ہے، آپکو اپنے ان گولز کیساتھ کتنا مخلص ہونا پڑتا ہے کہ مجھے یہ گولز یا مقاصد حاصل کرنا ہیں۔ مذید مصنف اس کتاب میں مختلف طرح کے وسوسوں (Six Ghosts of fears)کا ذکر کرتا ہے کہ کسطرح لوگ مختلف وہموں کیوجہ اپنے گولز نہیں طے کر پاتے یا انہیں حاصل نہیں کر پاتے ۔

میں یہ کتاب دو مرتبہ پڑھ چکا ہوں اور مذید پڑھنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔
(Malcolm Galdwell)ایک بہت ہی گہرے محقق ،مصنف اور جنرلسٹ ہیں جنہوں نے بہت سی (Best Sellers)کتابیں لکھی ہیں۔ اس ضمن میں پہلی کتاب کا نام ہے Outliers: The Story of Success۔
یہ کتاب اس بارے میں بات کرتی ہے کہ کس طرح کچھ لوگ زندگی میں اتنی تیزی سے کامیاب ہو جاتے ہیں، مثلاً بل گیٹس،وارن بفٹ وغیرہ۔

یہ کتاب اِن کامیاب لوگوں پر ریسرچ کرتی ہے اور اس ریسرچ کے بعد کچھ رولز بتاتی ہے کہ کس طرح اِن اصولوں پر عمل کر کے ہم بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً یہ کتاب 10,000گھنٹوں کا اصول بتاتی ہے کہ ہر کامیاب شخصیت نے 3-4سال کے دوران10,000گھنٹوں کیلئے مسلسل وہ کام کیا اور پھر اُس شعبہ کا ہُنرمند اور کامیاب انسان بن گیا۔
مثلاً بل گیٹس نے (Harvard University)میں قیام کے دوران کمپیوٹر پروگرمنگ پر 10,000گھنٹے لگائے اور پھر اِن 3-4سالوں میں وہ کمپیوٹر سکلز کا expertبن گیا۔

اِسکے برعکس جو لوگ یہ 10,000گھنٹے پورے نہیں کر پاتے ،وہ اِس شعبہ میں پیشہ وارانہ سکلز یا نام پیدا نہیں کر پاتے۔
(Malcolm Gladwell)کی دوسری بِیسٹ سیلر کتاب کا نام Blink: The Power of Thinking without Thinkingہے ۔۔۔
یہ کتاب Snap judgementاور Decision makingکے متعلق ہے، کہ آپ نے کس طرح بہت قلیل وقت(پلک جھپکنے) میں صورتحال کا اندازہ کرکے اِسکو سمجھنا اور پھر اِس صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔

ہمیں روزمرہ زندگی میں اِس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہمیں بہت جلد صورتحال کو سمجھنا اور اِسکے مطابق فیصلہ کرنا پڑسکتا ہے،مثلاًڈرائیونگ کے دوران یاپھرrecruitmentکے دوران ہمیں لوگوں کی skill assesmentکیلئےSnap judgementکی ضرورت پڑتی ہے اور ہمیں فیصلہ کرنا ہوتاہے کہ آیا ہمیں اِس شخص کی سروسز چاہیں یا نہیں۔
The Tipping Pointکتاب آج کے کورونا صورتحال کے تناظر میں پڑھی جانیوالی کتاب ہے جسمیں مصنف وبا کے رولز(The Three Rules of Epidemic)اور (The law of Few) پر بات کرتا ہے۔

اِس کتاب میں رائٹر کا وبا سے ُمراد واقعی ہی وبایا کوئی افواہ یا کوئی اہم معلومات ہو سکتی ہے کہ یہ (وبا،افواہ یا اہم معلومات)کس طرح اِتنی تیزی سے پھیلتی ہے اور کس طرح چند افراد اس وبا، یا افواہ کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، اور اگر اِن چند افراد کو (The law of few)کو کنٹرول کر لیا جائے تو یہ وبا ، یا افواہ کو کنٹرول ہو سکتی ہیں۔

 
مذید اِس بارے میں رائٹر چند مشہور کمپنیوں (Hush Puppies)کی کہانی بھی بتاتاہے کہ کس طرح اس کمپنی کی سِیل دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑھ جاتی ہے اور ان کمپنیوں کی گِروتھ میں اُس Tipping Pointکی کیا اہمیت تھی ۔
سیلف ہیلپ پر سب سے آخر میں ،مَیں جو کتاب پیش کر رہا ہوں اِس کا نام ہے The 7-Habits of Highly Effective People۔اس کتاب مین رائٹر کامیاب اور موثئر لوگوں کی سات عادات کا ذکر کرتا ہے ۔

اس کتاب کے مصنف ہیں Stephen R. Coveyاور یہ کتاب اکیسویں صدی کے تقاضوں کو ذہن میں رکھ کر لکھی گئی ہے، جبکہ Think And Grow Richبیسویں صدی کے حالات کے تناظر میں لکھی گئی جب دنیا میںIndustrializationکا دور تھا اور ہر طرف فیکٹریاں اور کارخانے لگ رہے تھے۔جبکہ The 7-Habitsکی کتاب کمپیوٹر اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں سیلف ہیلپ اور Personal developmentپر بحث کر تی ہے۔

اِس کتاب میں بھی کامیابی اور ترقی کے بنیادی اصول وہی ہیں جو Think & Grow Richمیں ہیں لیکن صرف موجودہ حالات کے تقاضوں کے پس منظر میں ملتے ہیں ۔ اِس کتاب کی 30ملین سے زیادہ کاپیاں شائع ہو چکی ہیں۔
مجھے امید ہے کہ یہ کتابیں آپکے وقت کا اچھا مصرف ہونگی جن کو پڑ ھ کر آپ اپنا مطالعہ ،تجربہ بڑھا اور نئی سوچ پیدا کرسکتے ہیں۔ ان کتابوں کے ویب لنکس اس تحریر میں درج ہیں ، مذید آپ اِن کتابوں کی detailsمیرے YouTube Channelپر دیکھ سکتے ہیں جسکا لنک(https://youtu.be/89TwfWPeigY) اس تحریر میں شیئر کیا گیاہے۔

1) https://theedge.solutions/wp-content/uploads/2018/09/Think-and-Grow-Rich-by-Napoleon-Hill.pdf 
2)
https://banco.az/sites/default/files/books/outliers-the_story_of_success.pdf 3 http://www.lequydonhanoi.edu.vn/upload_images/S%C3%A1ch%20ngo%E1%BA%A1i%20ng%E1%BB%AF/Blink-%20The %20Power%20of%20Thinking%20Without%20Thinking.pdf 4) https://binyaprak.com/images/blog_articles/123/the-tipping-point.pdf 
5) https://connect.kasa.org/HigherLogic/System/DownloadDocumentFile.ashx?DocumentFileKey=f4a6fa32-2896-40ac-ae24-09e809d03aa7

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

lockdown ke dauran mutalia ke liye international best sailors kitaben is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 April 2020 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.