
سرسوں کاتیل ۔۔۔ انمول نعمت
سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت پیارے ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق کوچار چاند لگاتے ہیں۔
پیر 26 اکتوبر 2015

سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت پیارے ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق کوچار چاند لگاتے ہیں۔ان پھولوں کے اندر چھوٹے چھوٹے بیج بنتے ہیں ان بیجوں کو لھومیں دباکے تیل نکالا جاتا ہے جوسرسوں کاتیل کہلاتا ہے۔ اس تیل کے بہت سے فوائدہیں جو انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ سرسوں کا تیل مختلف قسم کی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔سرسوں کاتیل کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بعض لوگ کھانا پکانے والے تیل کی بجائے اس کااستعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے مفید ہوتاہے۔سرسوں کاتیل کھانے سے جسم کوطاقت پہنچتی ہے یہ تیل جسم کوگرمائش اور تری پہنچاتا ہے۔جوڑوں کے درد میں کمر کے درد اور دوسری دردوں میں اس کی مالش کرنے سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔
(جاری ہے)
ہاتھوں میں خشکی ہوجانے پر یاکھردرراپن ہونے کی صورت میں سرسوں کے تیل سے ہلکی ہلکی مالش کرتے رہنے سے اس کی خشکی اور کھرددراپن دور ہوجاتا ہے۔
سردی کے موسم میں دھوپ میں بیٹھ کرسبھی عمر کے لوگوں کو تیل کی مالش کرنی چاہئے۔بچوں کو دھوپ میں لٹا کرسرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے انکی تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔
بیسن میں سرسوں کاتیل ملاکرابٹن کیطرح چمڑی پر ملنے سے چمڑی گوری ہوجاتی ہے۔
سرسوں کے تیل میں شہد ملاکر دانتوں اورمسوڑھوں پر ہلکے ہلکے ملتے رہنے سے مسوڑھوں کی ساری بیماریاں بھاگ جاتی ہے اور دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
زکام ہونے پر یا ناک بند ہونے پر2بوندیں سرسوں کا تیل ناک کے چھیدوں میں ڈال کرسانس زور سے کھینچنے پر بند ناک کھل جاتی ہے۔
سرسوں کے تیل میں سیندھانمک ملاکر صبح شام دانتوں پر ملنے سے دانتوں سے خون آنا، مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے دردمیں آرام پہنچتا ہے ساتھ ہی دانت چمکیلے اور مضبوط بھی بنتے ہیں۔
پیروں کے تلووں اور انگوٹھوں میں سرسوں کا تیل لگاتے رہنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ رات کو ہاتھ پاؤں میں تیل لگا کرسونے سے مچھر نہیں کاٹتے ہیں اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔
سردیوں کے موسم میں پیروں کی انگلیوں میں سوزش آجاتی ہے۔ایسی حالت میں سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا پساہوا سیندھا نمک ملاکرگرم کر لیں۔ٹھنڈاہونے پر انگلی پر لیپ لگا کررات میں سو جائیں۔ کچھ ہی دنوں میں آرام مل جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Sarson Ka Tail Anmol Nemat is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 October 2015 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.