بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی بحران کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

ہفتہ 6 مئی 2017 17:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) جیکب آبادمیں بجلی،گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ کارکنان نے مٹکے توڑ کر سخت نعریبازی کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جیکب آبادمیں بجلی ،گیس کی بلاجوازغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپینے کے پانی کے بحران کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ پٹھان ہائوس سے ریجنل جوائنٹ سیکریٹری رازخان پٹھان کی قیادت میں نکالاگیا کارکنان ہاتھوںمیں خالی مٹکے اٹھائے شہرکے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر کارکنان نے سیپکو ،سوئی سدرن گیس کمپنی اوربلدیہ کے خلاف تپتی دھوپ میں فلک شگاف نعرے لگائے اورخالی مٹکے توڑدیے اس موقع پر رازخان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایشیاء کے گرم ترین شہر جیکب آبادمیں بجلی اورگیس کی بلاجوازغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے تودوسری طرف پانی کے بحران سے عوام سخت پریشان ہے شہر میں کربلا مچی ہوئی ہے منتخب نمائندوں کو عوام کی پریشانی اورمسائل کا احساس نہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اورشہرمیں پانی کا بحران ختم کیاجائے اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع کی جائے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں