جیکب آباد:محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی

اینٹی کرپشن پولیس عطائیوں کے خلاف میدان میں آگئی

جمعہ 26 جنوری 2018 23:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی اینٹی کرپشن پولیس عطائیوں کے خلاف میدان میں آگئی اینٹی کرپشن پولیس نے عطائیوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر گزرشتہ روز ضلع صحت آفیس اور ڈرگ انسپکٹر کے فتر پر جج نور اللہ شیخ کی قیادت میں چھاپہ مار ا تو کھلبلی مچ گئی اینٹی کرپشن پولیس نے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا اس سلسلے میں سرکل آفیسر ہدایت اللہ چنہ اور سید عنا یت شاہ نے بتایا کہ محکمہ صحت حکام نے عطائیوں کے خلاف کوئی کاغذی کاروائی تک نہیں کی جوقیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیںاور یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے جس پر محکمہ صحت کے دفترپر چھاپہ مارکرعطائیوں کی فہرست حاصل کی ہے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹر منظور سومرو کی مدد سے عطائیوں کے خلافچھاپے مارے ہیںجس میںاولڈ میونسپل روڈ سے عطائی پرشوتم ،احمدمیاں سومرو محلہ سے سہنو خان اور سجاد کوگرفتار کرکے انکی کلینک سیل کی ہیگرفتار عطائیوںکے خلاف سرکل آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کیا ہے ہفتہ کو اینٹی کرپشن کورٹ لاڑکانہ پیس کیا جائے گاعطائیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں