پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 دسمبر 2017 21:05

پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارا- 25دسمبر 2017ء )؛پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا،گنڈا سنگھ بارڈر پر 200فٹ اونچا پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گنڈا سنگھ بارڈر پر پر وقار تقریب جا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تھے جبکہ ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات بھی اس موقع پر تقریب میں موجود تھے ۔گنڈا سنگھ بارڈر پر 200فٹ اونچا پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی پاکستا ن کی جانب سے بلند ترین پرچم واہگہ کے مقام پر لہرایا گیا تھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں