اقتدار میں آنے کے بعد اپنے سابقہ دورحکومت کے منصوبوں کو مکمل کروا وٴنگی ،ق لیگ کی نااہلی کیوجہ سے غربت اورمہنگائی میں اضافہ ہو۔بے نظیربھٹو۔۔۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ترجیح دی ، جسٹس بھگوان داس کوہم نے ہی جج مقرر کیا تھا،میرپورخاص میں عوامی جلسے سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2007 18:23

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 18. دسمبر2007 ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیربھٹو نے کہاہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے سابقہ دورحکومت کے منصوبوں کو مکمل کروائیں گی ،ق لیگ کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں غربت اورمہنگائی میں اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ترجیح دی ، جسٹس بھگوان داس کوہم نے ہی جج مقرر کیا تھا۔

میرپورخاص میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے انہیں عوام سے دوررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سے قبل انہیں وطن واپس آنے سے روکنے کیلئے مختلف حربوں کا استعمال کیا گیا ،انہیں ڈرایا دھمکایا گیا لیکن اس سب کے باوجود وہ آج عوام کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں سانحہ کارسازمیں شہید ہونے والوں کی لاشیں ابھی تک نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں جو ترقیاتی منصوبے بنائے تھے اور بعد میں ان پر کام روک دیا گیا وہ اقتدار میں آنے کے بعد ان منصوبوں کو مکمل کروائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں اقلیتوں کو ترجیح دی ہے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بھگوان داس کو پیپلزپارٹی نے ہی جج مقرر کردیا تھا جبکہ رتنا چاولہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کی غلط پالیسوں کی وجہ شمالی اورسرحدی علاقوں میں صورتحال خراب ہوئی ہے اور ان کی نااہلی کے باعث ملک میں بیروزگاری اورمہنگائی میں اضافہ ہوا ۔بے نظیربھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا نعرہ مہنگائی اوربے روزگاری کاخاتمہ اور روٹی کپڑا اور مکان غریبوں تک پہنچانا ہے اور وہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے اس نعرے پر عمل کریں گی۔انہوں نے کہاکہ آٹھ جنوری کے دن ثابت ہو جائے گا کہ عوام ناہل حکومت سے تنگ آچکے تھے اور وہ پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں