
گارڈ فادرکی جے آئی ٹی رپورٹ
ہفتہ 15 جولائی 2017

افضل سیال
(جاری ہے)
۔۔۔۔اہل کراچی ہر سانس کا تاوان دیتے۔۔۔آج گاڈفادر کہاں ہے سسلیین مافیا کہاں دفن ہے۔۔۔الطاف کا نام لینا جرم بن چکا ہے تو عزیر بلوچ زندگی کے دن جیل کی کال کوٹھریوں میں گن گن گزار رہا ہے
جے آئی ٹی کی رپورٹ پوری پاکستانی قوم کو پڑھنی چاہیے تاکے قوم کو پتہ چلے کے ہمارے امین جن کو ہم نے خود اپنے ووٹ کی طاقت سے بنایا وہ ہمارے ساتھ کیا کرتے رہے ،کوئی محب وطن پارٹی یہ کام کرے یا کوئی عوام کا ہمدرد یہ کام سرانجام دے کے رپورٹ کو اردو میں کتاب کی شکل میں کاپی بنا کر اس قوم کو دیں تاکے ان حکمرانو کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آئے ،پتہ تو سب کو تھا کے شریف فیملی اقتدار میں مال بناتی ہے لیکن ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا تھا ،،ہمیں نجی محفلوں میں ن لیگ وزراء کہتے تھے ہماری قیادت کرپٹ ہے ،ہمارا مذاق اڑاتے ہوئے فرماتے ہمت ہے توثابت کرو،،،۔
ایسےکرپٹ مافیاز کے خلاف جس نے بھی علم بغاوت بلند کیا بالآخر قوم کاہیرو ٹھہرنا اسکا مقدر بنا ،جرم اور جرائم کے رکھیل فنا ہو گئے تاریخ گواہ ہے ۔دنیا بھر میں گھٹیا عوام دشمن نظام یا تو عوامی انقلات سے چینج ہوا،یا انصاف کی بالا دستی قائم ہونے سے ۔۔۔ مشکلات آفتیں گاڈفادرز اورمافیاز کی سازشیں دونوں صورتوں میں عوام نے سہی ہیں۔۔۔۔۔
اب آپ اندازہ کریں کہ اس گاڈفادر سے ٹکر لینے والاعمران خان ہی ہے ،،،،،، میں خان کا کارکن نہیں ہوں،مجھے خان کی بہت ساری پالیسیوں سے ہزاراختلاف ،،،،،، لیکن اس نے اس مافیاز کو اکیلے للکارا اور کھڑا ہوگیا ،،،تاریخ گواہ ہے دنیا بھر میں جو طاقتور ترین مافیا کے سامنے سینہ سپر کیے ڈٹ کے کھڑا ہوا غریب عوام کے حقوق کی بات کی قوم کا ہیرو ٹھہرا .....اے پاکستانیو اٹھو ، قوم بنو اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہو جاؤ اگر کرپٹ مافیا کا احتساب نا کروا سکے تو صدیوں رل جاؤ گے،،،ساری قوم باجماعت جینے کے لیے سسک سسک کر مر جاؤگے ....پاکستانیوں خدارا ہوش میں آو جاگواپنی طاقت سے مافیاز کے احتساب کے لیے اپنے سینے پیش کردو آپ آگے نہ آئے تو آپکی نسلیں تباہ ہو جائیں گی یاد رکھنا ، یاد رکھنا ،، آخری بات گارڈ فادر اور سسیلین مافیا کا لقب سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے میں نے نہیں دیا لہذا گالیاں دیتے وقت انصاف کا دامن نہ چھوڑا جائے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.