
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018

افضل سیال
تحریک انصاف کی اپنی نشستیں 115 ہیں جبکہ اس کا دعویٰ ہے کہ 8 آزاد امیدوار اس کی حمایت کریں گے۔ یوں پی ٹی آئی کی کل نشتیں 123 ہو جاتی ہیں جن کے عوض ان کو 27 خواتین اور اقلیتوں کی 5 نشتیں ملنے کا امکان ہے جس سے تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 155 ہوجائے گی۔
یہ بات اہم ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پانچ نشستوں پر الیکشن لڑا جن میں سے چار انہیں چھوڑنی پڑیں گی۔
(جاری ہے)
ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کی این اے کی ایک نشست نکال دی جائے تو مسلم لیگ ق کی ایک خاتون نشست کے ساتھ تعداد پھر 4 ہو جاتی ہے اور یوں یہ نمبر پہنچ جاتا ہے 154پر۔۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان اور ایک خاتون نشست جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 2 ارکان کی حمایت سے تعداد 161 بنتی ہے۔
تحریک انصاف کے ایم کیو ایم اور بی این پی مینگل سے معاملات طے پا گئے ہیں۔یوں ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کو 6 جنرل نشتیں اور ایک خاتون کی نشت کا فائدہ ملے گا جس کے بعد پی ٹی آئی اتحاد کا سکور 168 تک پہنچے گا۔، بی این پی مینگل گروپ کی تین نشتیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 171 ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک، ایک نشست کی حمایت بھی ملنے کادعویٰ کیا ہے۔ ایسا ہوا تویہ تعداد173تک پہنچ جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی طور پر خواتین اور اقلیتوں سمیت جنرل نشستوں کے نوٹی فکیشن کے بعد توقع کی جارہی ہےکہ تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی اور عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کا مرحلہ طے کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے اپوزیشن جماعتوں کے نمبر سکور کی تو مسلم لیگ ن 64 ارکان، 14 خواتین کی نشستوں اور 2 اقلیتی نشستوں کے ساتھ کل 80 نشستیں، پیپلز پارٹی 43 جنرل نشستیں، 9 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کے ساتھ کل 53 ارکان اور ایم ایم اے جنرل نشستیں 12 اور دو خواتین نشستوں کے ساتھ کل 14 نشستیں جبکہ اے این پی کے پاس ایک جنرل نشست ہے۔ یوں کل ملا کر پرانے کھلاڑیوں کی ایوان میں 148 نشستیں ہوجاتی ہیں۔ جو حکومت بنانے کے لیے ناکافی ہیں
عمران کی حکومت کمزور ہوگی پنجاب میں بھی اور وفاق میں بھی ۔۔۔۔۔۔۔ کوئی آئینی ترمیمی بل پاس نہیں کر سکے گی اپوزیشن کے تعاون کے بغیر ۔
نوازشریف اگر اپنے بیانیے پر ڈٹا رہا تو عمران وزیر اعظم کی کرسی پر رہے گا جس دن نواز نے لچک دکھائی عمران کے برے دن شروع ہوجائیں گے ، نواز شریف کا بیانیہ سویلین وزیر اعظم کے لئے اکیسیجن کا کام کرے گا ۔۔ عمران خان کے قوم کے ساتھ بڑے وعدے بڑے مسائل ہیں ، انکو حل کرنا ملک کو اپنے پیروں پرکھڑا کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا ، ناممکن کو ممکن بنانا عمران خان کے لئے چیلنج ہوگا ، نمبر گیم بس حکومت بنانے کے لیے فل حال پوری ہے ، لیکن یہ فصلی بیٹرے اور ٹانگہ پارٹیاں کب تک خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی ، یہ بہت بڑا سوال ہے ، لیکن اسکا جواب منفی ہوتو سکتا ہے پوزیٹو نہیں ۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.