
کسان دشمن حکومت
جمعرات 23 نومبر 2017

افضل سیال
(جاری ہے)
اس وقت گنا کی تیار فصل کھیتوں میں تیار خراب ہو رہی ہے،شوگر ملز مافیا نے گنا کی خریداری شروع نہیں کی اسکی دو اہم وجوہات ہیں ۔۔۔ پہلی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آل شریف کی دو شوگر ملز جو کہ غیر قانونی طور پرجنوبی پنجاب میں لگائی گئی تھیں لاہور ہائی کورٹ نے جہانگرترین کی درخواست پر ایک بڑے فیصلہ میں دونوں شوگرملز کو بند کردیا اورشریف فیملی یہ کیس بری طرح ہار گئی ۔۔ اس فیصلے کا بدلہ اب کسانوں سے لیا جا رہا ہے،دوسری وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس پہلے ہی لاکھوں ٹن چینی موجود ہے ایکسپورٹ کی نہیں جا سکی،کیونکہ قیمت انٹرنشنل مارکیٹ سے زیادہ ہے ۔۔ حکومت نواز شریف کی نااہلی کے صدمے سے ابھی تک نکل نہیں سکی اور لگتا ہے بقایا چند ماہ بھی اسی سوگ میں گذار دیگی ،نااہلی کےغم نے حکومت کو وینٹی لیٹرپرڈال دیا ہے ۔عباسی حکومت اس سگین مسلہ کو حل کرنے سے قاصر ہے ۔کیونکہ خادم اعلی پنجاب ذاتی مفاد کی وجہ سے خوموش تماشائی بنے ہوئے ہے مقصد یہ ہے کہ عدالت کو نیچا دکھانا ہے .. شوگر ملیں بند ہیں کسان کا گنا خراب ہورہا ہے اور یہ ن لیگ کی پوری حکومت ایک راگ الاپ رہی ہے نواز شریف کو کیوں نکالا۔۔۔ او بھائی پوری قوم پوچھ رہی اور ڈیڑھ سال عدالت پوچھتی رہی کہ یہ اربوں روپے کہاں سے آئے رسیداں دکھاو ۔۔ سوال کیا جاتا ہے پراپرٹی کے ثبوت دو جواب دیا جاتا ہے مجھے کیوں نکالا ۔۔ کیا مذاق ہے اس قوم کے ساتھ سوال گندم جواب چنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ گواہ ہے جب بھی ملک میں آل شریف کی حکومت آئی کسان کا خون نیچوڑا گیا ہے اس وقت بھی آل شریف کی حکومت ہے کسان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ اگر چاول اور کماد (گنا)کی خریداری کا عمل فوری شروع نہ کیا گیا تو گندم کی بوائی تاخیر کا شکار ہوجائے گی اور اگلے سال گندم کا بحران ہمارا منتظر ہے نااہل حکمرانوکسان دشمن نہ بنو کسان دوست بنو اور فوری کماد اور چاول کی خریداری شروع کرو ۔۔ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا ۔۔۔ لیکن اس اندھی، بہری ،لولی ،لنگڑی،حکومت کو کون سمجھائے ۔۔۔ میڈیا سیاست کے چٹکلوں کا چوران بیچ رہا ہے کسانوں کی حالت زار پر کوئی ٹاک شو اور بریکنگ کا وقت نہیں چنلیز کے پاس ۔۔ یہ المیہ ہے کہ کسانوں کی اربوں ڈالرز کی فصل تباہ ہورہی ہے اور کسان دشمن حکومت مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا پر مصروف ہے ۔۔ کسانوں کو اپنے حق کے لیے نکلنا ہوگا اور اپنا حق ان بزنسمین حکمرانوں سے چھیننا ہوگا ۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.