عدلیہ جمہوریت اور دو ٹوک باتیں
ہفتہ 22 اگست 2015
(جاری ہے)
اسلام، رسول پاکﷺ، علامہ اقبال اور پاکستان سے محبت اُن کی ہر تحریر میں جھلکتی ہے۔ جب اُن کی کتاب دوٹوک باتیں شائع ہوئی تو پڑھنے کا اشتیاق ہوا۔ پاکستان سے آنے والی اپنی ایک عزیزہ سے کتاب کی فرمائش کی جو وہ اپنے ساتھ لے آئیں۔
میرے دوست زمان خان نے میرے مطالعہ کرنے سے سے پہلے ہی کتاب پڑھ ڈالی۔ پوچھا کیسی کتاب ہے ۔ کہنے لگے بہت اچھی کتاب ہے لیکن اس کا نام دو ٹوک باتیں نہیں، سفرنامے ہونا چاہیے تھا۔ میں نے پوچھا وہ کیوں۔ کہا کہ میں تو دوٹوک باتوں کی جستجو میں ورق گردانی کررتا رہا مگر اس میں دو ٹوک باتیں تو کوئی نظر نہیں آئیں۔ مصنف نے واقعات میں عام لوگوں کا نام اور تفصیلات تو لکھ دی ہیں لیکن جب کسی واقعہ میں کوئی بڑی شخصیت کا نام ہے ہے وہاں سے وہ کنی کترا کر نکل گئے ہیں اس لیے اس کتاب کاعنوان دو ٹوک باتیں مناسب نہیں لگتا۔بحرحال جب کتاب پڑھنی شروع کی تو محسوس ہوا کہ ذوافقار چیمہ نے یہ کتاب بڑے درد دل کے ساتھ لکھی ہے جس میں ایک عام محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز سُنی جاسکتی ہے۔ انہوں نے خود اپنے محکمہ کی خامیوں ، سرکاری ادراوں کی بے عملی، اقربا پروری، لوٹ کھسوٹ اور دوسری کئی برائیوں اور مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔ انہوں نے اپنی تحریر میں امید کا پیغام دیا ہے۔ اپنے دین، مذہب، ملک اور اچھی روایات پر فخر کا درس دیا ہے۔ فکر اقبال اُن کے دل و دماغ پر چھائی ہوئی ہے جس کا عکس ان کی تحریر وں میں دیکھائی دیتاہے۔ معاشرہ میں عزت کاجو معیار بن چکاہے اس حوالے سے جو مختلف واقعات انہوں نے پیشکئے ہیں وہ بھی برملا ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں ہونے والی فضولیات اور میڈیا کی مادرپدر آزادی کو انہوں خوب آڑے ہاتھوں لیا جس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوسکتا۔ البتہ اعتراض ان کے صفحہ ۶۰ پر تحریر کردہ تجزئیے سے ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ ” ہمارے ملک میں عوام کواپنے حکمران بنانے اور ہٹانے کا حق حاصل ہی “ ”ہمارے ملک میں عدلیہ ہر قسم کے دباو سے آزاد اور طاقتورادارہ ہے، اور اسے حکم سے بڑے بااثر بشمول وزیر بھی گرفتار ہورہے ہیں“
میں یہ تجزیہ پڑھ کر حیرت و استعجاب کے سمندر میں غوطہ زن ہوگیا کہ کیا پاکستان میں واقعی ایسا ہوگیا۔ اگر وہاں عوام کو اپنے حکمران بنانے اور ہٹانے کا اختیار حاصل ہے تو پھر سیاسی بے چینی، دھرنے، آمرانہ حکومتیں، انتخابی دھاندلیاں اور جو ہر روز رونا رویا جاتا ہے وہ کیا ہے۔ عوام کہاں اپنا حق استعمال کرتے ہیں اور کس طرح حکومت بناتے اور ہٹاتے ہیں سمجھ سے بالا تر ہے۔ عوام تو سیاسی جماعتوں کو بھی خود نہیں بناتے۔ پاکستان کی کس سیاسی جماعت میں جمہوریت ہے۔ پاکستان کی کس جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرائے۔کیاانتخابی امیدواروں کو ٹکٹ کی عوام کی مرضی سے ملتا ہے۔ اگر یہ حقیقت ہوتی کہ پاکستان میں عوام کو اپنے حکمران بنانے اور ہٹانے کا اختیار ہوتا تو آج ملک کی تقدید مختلف ہوتی۔ فاضل مصنف بھی اس حقیقت کو جانتے ہیں اسی لیے کتاب کے آخر میں صفحہ ۲۸۴ پر وہ اس کے باکل برعکس اور متضاد لکھتے ہیں اور یہاں انہوں نے حقیقت کا اعتراف کیا ہے ۔
اس سے بھی زیادہ قابل اعتراض اُن کا یہ لکھنا کہ ”ہمارے ملک میں عدلیہ ہر قسم کے دباو سے آزاد اور طاقتورادارہ ہے، اور اسے حکم سے بڑے بااثر بشمول وزیر بھی گرفتار ہورہے ہیں“ ممکن ہی سرکاری ملازمت آڑے آرہی ہو اور وہ ایسے لکھ گئے ہوں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کاش ایسا ہی ہوتا جو انہوں نے لکھا ہے ۔ اگر ایسا ہی ہوتاتو پاکستان آج ایسا نہ ہوتا جو ہمارے سامنے ہے۔ مجھے یہ لکھنے میں کوئی تامل نہیں کہ پاکستان کے حالات کی ابتری کی سب سے بڑی وجہ وہاں کی عدلیہ ہے۔ اگر وہاں کاعدالتی نظام ہی عدل پر مبنی ہوتا تو آج کا پاکستان بہت مختلف ہوتا۔ عدالتی فیصلوں میں تاخیر، عدل کے منافی فیصلے اور عدم عمل درآمد نے سسٹم کو ناکارہ اور عوام کے لیے پریشان کن بنارکھا ہے۔ پاکستان میں عدلیہ سے انصاف لینے کے لیے عمر خضر، صبر ایوب اوردولت قارون چاہیے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام اور خود سپریم کورٹ کی جانب سے اس پر مہر تصدیق ثبت ہونے سے وہاں کے عدالتی نظام پر عدم اعتماد ثابت ہوگیا ہے۔اگر پاکستان کی عدالتیں بغیر دباؤ کے فیصلے کرتیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت کیوں پیش آتی۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار خود انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ماضی بعید کو چھوڑیے حال ہی میں عدلیہ میں جو مقدمے گئے ہیں اُن کا کیا بنا ہے۔ ایان علی، سانحہ ماڈل ٹاؤن، نندی پور، میمو گیٹ اسکینڈل، رینٹل پاور، این آئی سی ایل، حدیبیہ پیپر مل، اصغر خان کیس، ارسلان افتخار کیس اور نیب کی جانب سے ۱۵۰ کرپٹ ترین افراد کو عدلیہ نے کون سی سزا دی۔ عدلیہ کے بارے تفصیلات تو اتنی زیادہ ہیں کہ ایک کالم کیا کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ۔ یہاں بھی چیمہ صاحب نے آگے جا کر صفحہ ۱۶۳ اپنے موقف پر نظر ثانی کرلی ۔ توقع ہے کہ اہ اگلے ایڈیشن میں وہ اس تجزیہ کوکتاب سیحذف کرکے اپنے اس موقف کو اپنائیں گے جو انہوں نے بعد میں تحریر کیا ہے۔
متناسب نمائدگی، بلدیاتی انتخابات، پالیمنٹ کی چار سالہ مدت، صوبائی خود مختاری، ایف آئی اے کو غیر جانبدار بنانا اور بیرون ملک پاکستانی سیاسی جماعتوں کی شاخیں کھولنے پر پابندی جیسی تجاویز بالکل درست ہیں لیکن دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو اپنے آبائی ملک میں Public Office کے لیے نااہل قرار دینے کے تجویز قانون اور عدل کے تقاضوں کے منافی ہے۔ جب دوہری شہریت والوں پر وطن ثانی میں ایسی کوئی پابندی نہیں تو آبائی وطن میں ایسی پابندی Discrimination ہے۔ جب پاکستان پر کوئی آفت آتی ہے تو انہی دوہری شہریت والوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ پاکستانی ہیں آگے آئیں اور مدد کریں لیکن جب دینے کا وقت آتا ہے تو کہا جاتا کہ آپ غیر ملکی ہیں۔ جب پاکستان کو ضرورت ہوتی ہے اُس وقت ہمیں کیوں غیر ملکی نہیں کیا جاتا بلکہ ایک کام کریں دوہری شہریت کا قانون ہی منسوخ کردیں تاکہ جو جہاں رہ رہا ہے وہ وہیں کا ہو کر رہے اور دو کشتیوں کی سواری کا مسئلہ ہی پیدا نہ ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.