
سائنس سے بھی آگے
جمعہ 14 اکتوبر 2016

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
اب ان حقائق کا ذکر جو قرآن حکیم میں موجود ہیں لیکن ابھی سائنس نے وہ دریافت نہیں کئے۔ انسان کو اشرف الخلوقات کہا جاتا ہے اور سائنس نے بھی ابھی تک کائنات میں کوئی ایسی مخلوق دریافت نہیں کی جو انسان سے بہتر ہو لیکن قرآن حکیم نے بتایا ہے کہ کائنات میں انسان سے بہتر مخلوق ہوسکتی ہے اور انسان سب سے اعلیٰ نہیں ہے۔ سورہ الاسراء کی آیت ستر میں ہے کہ ” اور ہم نے انہیں اکثر مخلوقات پر جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے فضیلت دے کر برتر بنا دیا“ ۔ اکثر کا لفظ اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ کی انسان تمام کائنات سے افضل مخلوق نہیں اور اس سے بھی اشرف مخلوق کائنات میں موجود ہوسکتی ہے۔ذہین مخلوق کی تلاش کے لئے سائنس دان جستجو میں ہیں اور آسٹرونومیکل جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق کسی ایک سیارے میں ایسی کوئی مخلوق ہو سکتی ہے۔ سائنس زمین کے علاوہ دیگر سیاروں اور کائنات میں حیات کی موجودگی میں سرگرداں ہے اور ابھی تک کسی اور جگہ جاندار مخلوق تو دور کی بات ہے ابھی زندگی کے اثار بھی نہیں ملے لیکن قرآن حکیم نے سورہ الجاثیہ کی آیت چار اور سورہ الشوری کی آیت انیس میں بیان کیا ہے کہ وسیع اور پھیلی ہوئی کائنات میں اورجاندار مخلوقات کا ہونا ممکن ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں یا مل جائیں۔ سورہ النحل کی آیت انچاس میں بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے۔ سائنس دان اس کوشش میں بھی لگے ہوئے ہیں کہ کسی دوسرے سیارے پر موجود مخلوق سے آنے والے کسی پیغام یا سگنل کو وصول کریں۔ اگر کبھی دو مخلوقات کے مابین رابطہ ہوا تو وہ اس کے بارے میں قرآن نے پہلے ہی بتا دیا ہے۔ سائنس نے اب تک جانوروں کی انواع species دریافت کی ہیں ان کے مطابق تقریباََ پرندوں کی 8600، دودھ پلانے والے جانور 4500، رینگنے والے 6000، خشکی و تری والے Amphibiansکی 2500اور مچھلیوں کی 32000انواع دریافت کی ہیں جبکہ ہر سال صرف مچھلیوں کی ایک سو نئی اقسام دریافت ہورہی ہیں۔ اب دیکھیے قرآن نے کیا کہا اور جھوم جائیے ۔ سورہ النحل کی آیت آٹھ میں ہے کہ وما یخلق وما لاتعلمون یعنی وہ اپنی تخلیق میں ایسے اضافے کرتا رہتا ہے جنہیں تم پہلے سے نہیں جانتے۔ سورہ فاطر کی پہلی آیت میں فرمایا کہ اللہ اپنی تخلیق میں جس قدر اضافہ اور توسیع ہے کرتا رہتا ہے۔ علامہ اقبال نے اسی لئے کہا تھا کہ
کہ آ رہی ہے دما دم صدائے "کن فیکوں"
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.