
انتہا پسندی کا عفریت
ہفتہ 22 اپریل 2017

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
اسلام تو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کی حفاظت کا حکم دیتا ہے۔ دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملہ آور ہونے والوں کو سورہ حج میں دیئے گئے اس حکم پر غور کرنا چاہیے۔جب اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ، انفال اور حج میں تمام انسانوں کو مذہبی آزادی دی ہے تو کسی کو کیا حق حاصل ہے کہ وہ دوسروں پر جبر کرے۔ یہاں یہ بھی ضروری ہے کہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھا جائے اور تحریر و تقریر سے کوئی ایسی بات نہ کہی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو اور نہ کسی پر جھوٹا الزام عائد کیا جائے۔ قرآن حکیم فساد پھیلانے سے سختی سے منع کرتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ مومن فساد نہیں پھیلاتے۔ قرآن تو یہاں تک حکم دیتا ہے کہ دشمن کے سربراہوں کو بھی عزت سے بلاؤ اور جنگ سے قبل ہی صلح کی پیش کش کرو۔ سورہ توبہ میں یہاں تک کہا کہ اگر دشمن بھی پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دو اور اسے قرآن سناؤ لیکن اس کے باوجود وہ واپس جانا چاہئے تو اسے جانے دو۔ اس قدر امن اور انسان دوستی پر تعلیمات ہونے کے باوجود اگر کسی مسلمان سے قتل اور انتہا پسندی کے واقعات سر زد ہوجاتے ہیں تو اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہم نے قرآن کو پڑھا ہی نہیں اور نہ ہی قرآن کے نصب العین سے آگاہی حاصل کی ہے۔ ہم نے اسوہ حسنہ سے کچھ نہیں سیکھا بقول علامہ اقبال
رسمِ آئین مسلماں دیگر است
در دل او آتش سو زندہ نیست
مصطفےٰ در سینہ ء او زندہ نیست
برتر از گردوں مقام آدم استاصل تہذیب احترام آدم است
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.